ذوق عبادت اور آداب دُعا — Page 84
84 کس طرح ان مصیبتوں سے چھٹکارا حاصل کریں جو صنعت کے دوران BY PRODUCT کے طور پر یا WASTE PRODUCT کے طور پر ہمارے ہاتھوں میں پڑی ہوئی ہیں اور ہم نہیں سمجھتے کہ کس طرح اس مصیبت سے چھٹکارا حاصل کریں۔مذہبی دنیا کا ضائع شدہ مواد مذہبی دنیا میں یہ WASTE PRODUCT ہے جو بنی نوع انسان کے لئے تباہی کے سامان کرتی ہے اور بعض دفعہ جس طرح دنیا میں بھی بعض چیزوں میں WASTE زیادہ ہو جاتا ہے اور جو چیز حاصل ہوتی ہے وہ بہت تھوڑی ہوتی ہے۔اسی طرح بد قسمتی سے بعض دفعہ انسانوں پر ایسے دور آتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کے اصلاحی نظام سے گزرتے ہوئے بہت کم ہیں ان میں جو فائدہ اٹھا ئیں اور ایک بھاری تعداد ہے جو WASTE MATERIAL کے طور پر ایک طرف پھینک دی جاتی ہے۔چنانچہ حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانے میں آپ دیکھیں اسی طرح کا ایک روحانی کارخانه جاری ہوا تھا جیسے ہر نبی کے زمانے میں جاری ہو تا رہا لیکن بنی نوع انسان کی ایک بھاری تعداد ایسی تھی جو WASTE MATERIAL تھا اور بہت تھوڑے تھے جو کارخانے سے اپنی آخری مکمل صورت میں نکھر کر دنیا کے سامنے ظاہر ہوئے۔پس خدا تعالیٰ نے ان نکھرے ہوئے وجودوں کو تو بچا لیا اور WASTE MATERIAL کو ضائع کر دیا۔بنی نوع انسان کے پاس ایسا کوئی طریق نہیں ہے کہ وہ WASTE MATERIAL سے کلتہ " نجات حاصل کر سکیں۔اس لئے مذاہب کے WASTE جمع ہوتے ہوئے بالا خر یعنی وہ WASTE مین کو عبرت کا نشان بنا کریا اور صورتوں میں یا بعض بعد کے فوائد کے لئے باقی رکھا جاتا ہے۔بعض دفعہ RECYCLE کرنے کے لئے بھی WASTE کو باقی رکھا جاتا ہے، وہ WASTE + مغضوب بن کر اور ضالین بن کربنی نوع انسان کو مصیبت ڈال دیتے ہیں۔