ذوق عبادت اور آداب دُعا

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 434 of 528

ذوق عبادت اور آداب دُعا — Page 434

434 ولد خلقكم اطوارا اور میں نے ان کو ان کا ماضی یاد دلایا اور ان کو بتایا کہ دیکھو خدا نے تمہیں اس مقام تک پہنچانے سے پہلے کن کن ادوار سے گزارا۔کیسے کیسے طبقات سے گزرتے ہوئے تم ترقی کرتے آخر انسان کے مقام تک پہنچے ہو۔الم تروا كَيْفَ خَلَقَ اللَّهُ سَبْعَ سَمُوتٍ طباعاً۔پھر انسانی زندگی سے پہلے کی طرف نگاہ ڈالو۔کیا تم نہیں دیکھتے کہ خدا نے زمین و آسمان کو کس طرح طبقه به طبقہ دور به دور پیدا فرمایا۔وجَعَل القَمَرَ فِيهِنَّ نُورًا وَ جَعَلَ الشَّمْسَ سِرَاجًا۔اور اس نے آسمانوں میں چاند کے لئے نور رکھ دیا جو ٹھنڈی چاندنی تمہارے لئے لے کر آتا ہے وَجَعَل الشَّمْسَ سِرَاجًا اور تمہارے لئے چمکتا ہوا سورج بنایا۔والله البتكُم مِّنَ الْأَرْضِ تَبَاتًا اور اللہ تعالی نے نباتات کی طرح تمہیں زمین سے اٹھایا ہے اور تمہاری رفتہ رفتہ پرورش فرمائی ہے۔تقَيُعِيدُ كُوفِيهَا وَيُخْرِجُكُفر الراجا ، لیکن یاد رکھو کہ بالآخر تم اسی مٹی میں ملا دیئے جاؤ گے اور اسی مٹی سے ایک دن نکالے جاؤ گے۔والله جعل لكم الأرض بِسَاطًا اور تمہارا خدا وہ ہے جس نے زمین کو تمہارے لئے کچھونے کی طرح بچھا دیا ہے۔لِتَسْلُعُوا مِنْهَا سُبُلًا نِيَاجًا زمین پر کھلے کھلے رستوں پر قدم آگے بڑھاؤ۔قَالَ نُوْحُ رَّةٍ إِنَّهُمْ عَصَوْنِي والبَعُوا مَن لَّمْ يَزِدْهُ مَالُهُ وَوَلَدُهُ إِلا خَسَارًا اے میرے خدا یہ سب کچھ کرنے کے باوجود انهُمْ عَصَونِي یہ پھر بھی میرا انکار کرتے چلے جا رہے ہیں۔تاکہ تم اس واتَّبَعُوا اور اس کی پیروی کرتے ہیں مَن لَّمْ يَزِدْهُ مَا لَهُ وَوَلَدُة ظالموں کی پیروی انہوں نے کی ہے جن کو ان کے مال نے اور ان کی اولاد نے کھائے کے سوا کچھ نہیں دیا۔یعنی ایسے دنیا والے امیروں کی پیروی کرتے ہیں۔ایسی طاقتور قوموں کے پیچھے لگ گئے ہیں جن کے متعلق یہ دیکھ رہے ہیں کہ آخر ان کا قدم گھاٹے کی طرف اور نقصان کی طرف ہے۔ومكروا مكوا كبارا اور میری نیکیوں کے جواب میں یہ اپنے مکر میں بڑھتے چلے گئے۔یہاں تک کہ بہت بڑے بڑے مگر میرے خلاف استعمال کئے۔وَقَالُوا لا تذرت الهتكم