ذوق عبادت اور آداب دُعا — Page 338
338 ہے۔پس چونکہ اس میدان کا کھلاڑی رہ چکا ہے اس راہ سے گزر چکا ہے اس لئے جب واقعہ قیامت کے دن یہ تجلی ہوگی تو نسبتاً جلدی افاقہ ہو گا۔یہ حدیث اس آیت کی روشنی میں اور دوسری متعلقہ آیت کی روشنی میں جس کا میں نے ذکر کیا ہے قابل غور ہے لیکن عموما" آپ کو مفسرین اور ماہرین حدیث کی کتب میں یہی تشریح ملے گی۔بہر حال یہ جو دعا ہے اس میں ہے وانا اول المؤمنین یہ جو لفظ اول ہے اس سے مراد وقت کے لحاظ سے اول نہیں کیونکہ حضرت موسیٰ سے بہت پہلے اول آچکے ہیں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم معنوی لحاظ سے مومنوں میں سے سب سے اول ہیں۔پس اول اور آخر یہ دونوں لفظ جو ہمیں قرآن کریم یا احادیث میں ملتے ہیں یہ مرتبے کے لحاظ سے ہیں نہ کہ ظاہری وقت کے لحاظ سے۔اول جب کہا جاتا ہے تو مراد نمبر میں پہلا ہے۔جس طرح کوئی امتحان میں فرسٹ آتا ہے اسے اول کہتے ہیں ویسا ہی مضمون ہے۔بچھڑے کو معبود بنا کر شرمسار ہونے والوں کی دعا ایک دعا قوم میں بچھڑے کو معبود بنانے والوں میں سے ان لوگوں نے کی جو شرمندہ ہوئے تھے اور انہوں نے توبہ کی تھی۔وہ دعا یہ تھی ولما سقط في ايديهم و راوا انَّهُمْ قَدْ ضَلُّوا ، قَالُوالَيْن لَم يَرحَمْنَابُنَا وَيَغْفِرُ لَنَا لَتَكُونَنَّ مِن الخسرین کہ جب وہ شرمندہ ہو گئے اور انہوں نے سمجھ لیا کہ وہ گمراہ ہو گئے تھے تب انہوں نے یہ دعا کی تین تغیر حَمْنَا ربنا اگر ہمارا رب ہم پر رحم نہ فرمائے گا اور ہماری بخشش نہ فرمائے گا لتَكُونَنَّ مِنَ الْخَسِرِينَ يقيناً ہم بہت گھاٹا پانے والوں میں سے ہونگے۔نہیں دیکھیں ہر موقعے کے لئے ہر ایسی صور تحال کے لئے جس سے انسان دو چار سکتا ہے اللہ تعالی نے قرآن کریم میں کوئی نہ کوئی اس پر اطلاق پانے والی دعا ہمیں سکھا دی ہے اور اس لحاظ سے بھی اگر آپ قرآن کریم کی دعاؤں کو ازبر کریں۔یا پوری یاد نہیں کر سکتے تو کچھ حصہ کبھی کبھی یاد کرتے رہا کریں اور قرآنی دعاؤں کو ہر مشکل کے وقت دیکھ لیا کریں۔آپ کو ضرور کوئی نہ کوئی دعا اپنی صور تحال پر اطلاق پاتی ہوئی ایسی ہو