ذوق عبادت اور آداب دُعا

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 321 of 528

ذوق عبادت اور آداب دُعا — Page 321

321 طرف داری نہیں کر سکتے۔پھر بیویوں کے خط آتے ہیں۔خاوندوں کے خط آتے ہیں۔اس کے بر عکس بعض خط بہت ہی پیارے ملتے ہیں۔جس میں ایک بہو اپنی ساس کی اپنے خسر کی اپنے خاوند کی اپنے سارے ماحول کی تعریف کر رہی ہوتی ہے۔ان کے لئے دعاؤں کے لئے لکھ رہی ہوتی ہے۔کہتی ہے میں تو ایک جنت نشان گھر میں آگئی ہوں۔اس طرح یہ لوگ میرا خیال کرتے ہیں۔اس طرح مجھے پیار دیتے ہیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ جن کو اعلیٰ خلق عطا ہوں امر واقعہ یہ ہے کہ ان کے گھر جنت نشان ہی بنتے ہیں۔اخلاق کی کمی کے نتیجے میں یہ دنیا ہمارے لئے جہنم بن سکتی ہے اور امر واقعہ یہ ہے کہ اگر اخلاق گھروں کو جہنم بنا سکتے ہیں تو یہی اخلاق قوموں کو بھی جنم میں دھکیل دیتے ہیں۔یہی اخلاق بنی نوع انسان کے لئے جہنم پیدا کر دیتے ہیں۔پس اخلاق کی بہت بڑی اہمیت ہے اور اعلیٰ خلق کے نتیجے میں صرف ہمارے گھر ہی جنت نشان نہیں بن سکتے بلکہ ہماری گلیاں، ہمارے شہر ہمارے وطن اور اس کے بعد پھر ساری دنیا کے لئے تمام سطح ارض جنت بن سکتی ہے لیکن اس کے لئے دعاؤں کی ضرورت ہے۔میں نے پہلے بھی بارہا احباب جماعت کو توجہ دلائی ہے کہ اس دعا سے غیر معمولی استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔کیونکہ یہ پھر آگے اولاد پر بھی ممتد ہو جاتی ہے اور اولاد پر بھی اس کا فیض جاری ہوتا ہے، کیونکہ اس دعا میں یہ سکھایا گیا ہے مِن ازْوَاجِنَا وَ ذُريتنا اور ذریت میں صرف پہلی نسل مراد نہیں ہے بلکہ بعد میں آنے والی نسلوں کا سلسلہ اس کے اندر آجاتا ہے قیامت تک کے لئے انسان اپنی اولاد کے لئے جو دعائیں کرنا چاہتا ہے اس کے لئے اس سے بہتر دعا نہیں ہو سکتی کہ اے خدا ! ہماری اولاد کو اولاد در اولاد کو سلسلہ اولاد کو ہماری آنکھوں کے لئے ٹھنڈک بنانا اور وہ ٹھنڈک ان معنوں میں ہو کہ واجْعَلْنَا لِلْمُتَّقين إماما کہ ہمیں متقیوں کا امام بنانا۔غیر متقی کا امام نہ بناتا یہ بہت ہی کامل دعا ہے اور قیامت تک اثر پیدا کرنے والی ہے اور پھر یہ بھی ہمیں توجہ ولاتی ہے کہ اگر تم نے اپنے لئے اس دنیا میں جنت پیدا کر لی اور تمہاری اولاد کو یہ توفیق نہ ملے کہ وہ متقی ہو تو تم نے جو کچھ حاصل کیا تھا عملاً اس کو کھو بیٹھو گے۔تمہارا سارا سرمایہ ضائع ہو جائے گا۔تمہاری ساری محنتوں کا پھل جاتا رہے گا اس لئے صرف اپنے