ذوق عبادت اور آداب دُعا

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 310 of 528

ذوق عبادت اور آداب دُعا — Page 310

310 قسم کے جاندار جو ضروری ہیں ان کے جوڑے لے لیتا اور اپنے اہل کو ساتھ لے لینا سوائے اس کے جن کے خلاف ہمارا فیصلہ گزر چکا ہو۔ولا تقاطِبَنِي فِي الَّذِينَ ظلموا اور جن لوگوں نے ظلم کیا ہے ان کے بارہ میں مجھے خطاب نہ کرنا یعنی میرے سامنے دعا نہ کرنا۔إِنَّهُمْ تُعرفون وہ یقیناً غرق کئے جائیں گے۔پس دراصل انہوں نے حضرت نوح کو نہ صرف جھوٹا اور ریاء کار بتایا بلکہ قوم کا حضرت نوح کو جو خطاب ہے وہ اس بات پر ختم ہوتا ہے کہ ہم انتظار کر رہے ہیں اور ہماری آنکھوں کے سامنے کچھ عرصے تک تم اپنے بد انجام کو پہنچنے والے ہو تو یہ تھا ان کا تکذیب کا ذریعہ اور تکذیب کا جو مدعا تھا وہ یہ تھا کہ ہمارے دیکھتے دیکھتے ہماری آنکھوں کے سامنے یہ جھوٹا ثابت ہو اور ہلاک ہو جائے۔پس چونکہ حضرت نوح نے یہ دعا کی کہ رب الصرف بِمَا كَذَّبُونِ اے میرے خدا! میری ویسی ہی نصرت فرما جیسی یہ میری تکذیب کرتے ہیں تو بعینہ اس کی قبولیت کے جواب میں اللہ تعالٰی نے حضرت نوح کی آنکھوں کے سامنے ان کی ہلاکت کی خبر دے دی۔اور ایسا ہی ہوا۔پس یہ دعائیں اگر اسی پس منظر کو پیش نظر رکھ کر کی جائیں جس پس منظر میں قرآن کریم نے ان کا ذکر فرمایا ہے تو ان کے اندر قوت بھی بہت پیدا ہو جاتی ہے اور ان کا مضمون بھی بہت وسیع ہو جاتا ہے اور حالات کے ساتھ مربوط ہو جاتا ہے۔پس جماعت احمدیہ پر بھی جہاں جہاں ایسے حالات گزرتے ہیں یا آئندہ گزریں گے جماعت احمدیہ کو بھی ان دعاؤں سے اسی طرح استفادہ کرنا چاہئیے۔ہے۔نقل مکانی کرنے والوں کیلئے دعا سورۃ المؤمنون کی آیت ۲۹ اور ۳۰ میں ایک اور دعا کا ذکر ہے جو اسی سلسلے میں ہی فَإِذَا اسْتَوَيْتَ أنتَ وَ مَن مَّعَكَ عَلَى الْفُلْكِ پس جب تو اور جو بھی تیرے ساتھ ہو گا کشتی پر سوار ہو جاؤ گے اور اطمینان کے ساتھ محفوظ ہو جاؤ گے قفل الحمديلو الذي تخامِنَ الْقَوْمِ امن تو پھر یہ کہنا کہ الْحَمْدُ لله تمام حمد سب تعریف کامل تعریف محض اللہ ہی کے لئے ہے۔الَّذِي تحسنا من القوم ANNOTANA جس خدا نے ہمیں ظالموں کی قوم سے نجات بخشی۔