ذوق عبادت اور آداب دُعا — Page 189
189 مشکل کے لئے ہر خواہش جو نیک خواہش ہے اس کو پورا کرنے کے لئے آپ کو قرآن کریم میں کوئی نہ کوئی مناسب حال دعا مل جائے گی۔اگر اس کے پس منظر کو سمجھ جائیں تو پھر دل میں درد پیدا ہو گا۔سوز پیدا ہو گا اور آپ کی دعاؤں میں ایک نئی زندگی پیدا ہو جائے گی۔وہ ایسے چوزے کی طرح کی دعائیں نہیں ہوں گی جس کے پر نوچے جاچکے نہوں ایسے پرندے کی طرح دعائیں ہو گی جو اڑنے کی سکت رکھتا اور بلند پروازی جانتا ہو اور بلند پروازی کی طاقت رکھتا ہو۔حضرت طالوت کی دعا اور اسکی قبولیت پھر ایک دعا ہے جو حضرت طالوت جن کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ جدعون تھے ان کی دعا قرآن کریم نے محفوظ قربانی ہے وہ جب جالوت کی فوجوں کے ساتھ مقابلے کے لئے نکلے تو جالوت کی فوجیں بہت زیادہ تھیں اور بہت طاقت ور تھیں اس کے مقابل پر حضرت طالوت کی فوج بہت مختصر تھی اور اس میں سے بھی بہت سے ایسے تھے جو ابتلاء پر پورا نہیں اتر سکے اور آخر وقت تک ساتھ نہ دے سکے۔اس لئے جو باقی بچے وہ بہت ہی تھوڑے رہ گئے، اس وقت انہوں نے ایک دعا کی : ربنا افرغ علينا صبرا وتيْتُ أَقْدَا مَنَا وَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَفِرِينَ (البقرة : ۲۵۱) کہ اے خدا! ہم پر میر نازل فرما، ہمیں صبر عطا فرما۔وثبت اقدامنا اور ہمارے قدموں کو مستحکم اور مضبوط کردے۔والصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَفِرِينَ اور ہمیں انکار کرنے والوں کی قوم پر فتح نصیب فرما۔چنانچہ اللہ تعالٰی فرماتا ہے کہ یہ دعا ایسی تھی جسے میں نے فورا قبول کر لیا۔فَقَدَمُوهُم بِاِذْنِ الله پس وہ جو عظیم شکست انہوں نے دشمن کو دی وہ محض اللہ کے اذن سے تھی ورنہ ان میں یہ طاقت نہیں تھی کہ اتنے بھاری دشمن پر فتح یاب ہو سکتے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی دعائیں پھر قرآن کریم نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی دعاؤں کا بھی نقشہ کھینچا ہے۔بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ قرآن کریم میں باقی انبیاء کی دعائیں ہیں محمد رسول اللہ