ذوق عبادت اور آداب دُعا

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 171 of 528

ذوق عبادت اور آداب دُعا — Page 171

171 ایسے لوگوں کی راہ پر چلا جو تیرے حضور یہ اقرار کرتے ہیں کہ تو نے جتنے بھی دنیا میں رسول بھیجے ہم ان سب پر ایمان لے آئے ہیں۔ہمیں توفیق بخش کہ ہم ایک رسول اور دوسرے رسول کے درمیان ایسی تفریق نہ کریں کہ جس کے نتیجے میں کسی کی وحی کو واجب العمل سمجھیں اور کسی کی وحی کو اس طرح واجب المحمل نہ سمجھیں بلکہ یقین کریں کہ تیرا کلام خواہ اعلیٰ پر نازل ہو خواہ ادنی پر نازل ہو وہ کلام تیرا کلام ہے اور اس حیثیت سے ہر کلام خواہ دنیا کے کسی بندے پر نازل ہوا ہو وہ عزت اور احترام کے لائق ہے۔پھر ہم یہ دعا مانگتے ہیں کہ اے خدا ہمیں اُمَّةً ومطا بنا دے یعنی وہ امت بنا دے جس کی تو نے محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ و سلم کو خوش خبری دی تھی کہ وہ میانہ روی کرنے والی امت ہے۔افراط اور تفریط سے پاک ہے۔وہ درمیانی راہوں پر چلنے والی امت ہے اور ہمیں تمام دنیا پر نگران بنا دے۔ہم تمام دنیا کے اخلاق کی نگرانی اور حفاظت کرنے والے ہوں اور اپنے رسول محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وعلیٰ وسلم کو ہم پر نگران بنائے رکھ تاکہ گویا ہم اس کی آنکھوں کے سامنے ان فرائض کو ادا کرنے والے ہوں جو تو نے عائد فرماتے ہیں اور اس سلسلہ کے ساتھ کہ محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے مدرسے سے ہم نے تعلیم حاصل کی اور سند پائی۔ہم باقی دنیا کے اعمال کی بھی نگرانی کرنے والے ہوں اور انہیں علم سکھانے والے بہنیں اور نیک اعمال سکھانے والے بنیں۔آله و استباق فی الخیرات کی دعا اے خدا ہمیں استباق فی الخیرات کی توفیق عطا فرما۔صرف نیکیوں کی توفیق نہ عطا فرما، نیکیوں میں ہمیشہ ایک دوسرے سے آگے بڑھتے رہنے کی توفیق عطا فرما۔ہر وقت جدوجہد میں مبتلا رہنے والے ہوں۔ہمیں ان لوگوں کی راہوں پر چلا جو ہمیشہ آگے بڑھنے کی نیت سے ورزشیں کرتے رہتے ہیں اور محنتیں کرتے رہتے ہیں۔آپ میں سے کسی کو اگر صبح کی سیر کی عادت ہو یا توفیق ملی ہو تو دیکھا ہو گا کہ بہت سے ایسے اتھلیٹ یعنی کھلاڑی اور جو مختلف جسمانی مقابلوں میں حصہ لینے والے ہوں، صبح صبح اٹھ کر دوڑ رہے ہوتے ہیں اور ایسے وقت میں بھی جبکہ شدید سردی ہو یا پاکستان وغیرہ میں شدید