ذوق عبادت اور آداب دُعا

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 514 of 528

ذوق عبادت اور آداب دُعا — Page 514

514 گا کہ اے خدا! تو حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم پر اسی طرح ہمیشہ جاری رہنے والی سلامتیاں بھیج جس طرح تو نے ابراہیم پر ہمیشہ جاری رہنے والی سلامتی بھیجی تھی۔جس طرح ابراہیم کی نسل میں تو نے عظیم الشان پھل لگائے اسی طرح محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی نسل میں بھی بہت ہی عظیم الشان پھل لگا۔جس طرح ابراہیم اور ابراہیم کی اولاد سے تو نے محبت کی اور ان سب سے محبت کی جو ابراہیم کے چلنے والے تھے اسی طرح محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم اور آپ کی اولاد ران سب سے محبت فرما جو آپ کے پیچھے چلنے والے ہیں۔پس ان معنوں میں درود شریف میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کا ذکر ایک اور رنگ بھی اختیار کر لیتا ہے اور کیونکہ ایک ماضی کے محسن کا ذکر ہے اس لئے نماز کی دعا زمانے میں وسیع تر ہو جاتی ہے اور اس کا تعلق ماضی سے بھی شروع ہو جاتا ہے۔اس تعلق کی بناء پر آگے چل کر آپ کو اپنے والدین کے لئے بھی دعا سکھا دی گئی۔رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلوةِ وَمِنْ ذريتي میں پہلے اولاد کا جتایا لیکن سارے زمانے اکٹھے کر دیئے ہیں۔رب اجعلني مقيم الصلوۃ اے خدا مجھے نماز کا قائم کرنے والا بنا دے۔ومن ذريتي اور میری اولاد کو بھی نماز پر قائم کر دے۔رَبِّنَا وَتَقَبلُ دُعا اے ہمارے رب! ہماری دعا قبول فرما۔رَبَّنَا اغْفِرْ لي ولوالدي وَالْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَاب اے خدا! مجھے بھی بخش دے اور میرے والدین کو بھی بخش دے جس طرح روحانی طور پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے والدین کا ذکر کیا گیا اسی طرح دعا کرنے والے نے اپنے والدین کا بھی ذکر کیا کہ مجھے بھی بخش۔میری اولاد کو بھی بخش اور میرے والدین کو بھی تو حضرت ابراہیم اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم اور آئندہ نسلوں کا تعلق روحانی طور پر ہمارے سامنے پیش کیا گیا ہے اس دعا میں ویسا ہی اپنی اولاد کے ساتھ اپنے ساتھ اور اپنے والدین کے ساتھ ایک تعلق دکھا کر اس کی دعا سکھا دی گئی۔نماز میں لذت کا لامتناہی سلسلہ پس نماز کو اگر آپ غور سے پڑھیں تو ایک لامتناہی مضمون ہے جو کبھی ختم نہیں ہو