ذوق عبادت اور آداب دُعا

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 388 of 528

ذوق عبادت اور آداب دُعا — Page 388

388 ظلم کرے گا۔ہرگز وہ اس لائق نہیں ہے کہ ایسی شاندار حکومت اس کے سپرد کی جائے۔پس اس عاجزانہ دعا کے نتیجہ میں جو تقویٰ پر مبنی تھی خدا تعالیٰ نے آپ کے بعد پھر اس حکومت کو اس طرح جاری نہیں رہنے دیا۔یہ آخری حکومت ہے جس میں نبوت اور دنیاوی حکومت اکٹھے تھے۔ایک دوسرے کے ساتھ ملے ہوئے تھے۔پس ہرگز نعوذ باللہ من ذلک نہ نبیوں کو بد دعائیں دینے کی عادت ہوتی ہے نہ وہ ایسی جاہلانہ خود کشی کرنے والی بد دعائیں کرتے ہیں۔یہ دعا تقومی پر مبنی ہے۔یہ سمجھتے ہوئے کہ جس کے ہاتھ میں قوم کی لگام ہو گی اگر خدا کے نزدیک وہ بد ہے تو خدا پھر اس کے سپرد یہ حکومت نہ کرے اس سے بنی نوع انسان کو دکھ پہنچے گا۔