ذوق عبادت اور آداب دُعا — Page 216
216 نیک دل عیسائیوں کی دعا قرآن کریم میں ایک دعا یہ بھی سکھائی گئی : رَبَّنَا آمَنَّا نَا كتبنا مع الشهرين (سورة المائدة : (۸) اے ہمارے رب! ہم ایمان لے آئے۔التامة الشهیدین میں ہمیں بھی شہداء میں شمار کرلے۔شاہدین میں شمار کر لے۔اس سے وہ پہلی دعا یاد آجاتی ہے جو حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام کے جواب میں ان لوگوں نے کی تھی جو اپنے آپ کو انصاری الی اللہ کہتے تھے۔اس میں یہ ذکر تھا کہ اے خدا! ہمیں شاہدوں میں شمار کرلے اور قرآن کریم کی فصاحت و بلاغت کا عجیب کرشمہ ہے کہ یہ دعا وہاں سکھائی گئی جہاں پہلے عیسائیوں کی تعریف کی گئی تھی۔اور یہ فرمایا گیا کہ نصاریٰ میں آج بھی ایسے لوگ ہیں کہ جب وہ خدا کا ذکر کرتے ہیں تو اللہ تعالیٰ کی محبت سے ان کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو جاتے ہیں۔نہیں چونکہ ان کی خوبیوں کا ذکر چل رہا تھا اس لئے ان کی وہ بہترین دعا یہاں مومنوں کو یاد کرا دی گئی جس کے نتیجے میں ان کی نیکیوں کو اتنا دوام ہوا کہ بعض ان میں سے آنحضرت صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم کے ظہور کے بعد بھی اپنی تعلیم پر عمل کرتے ہوئے بھی نیک ہوئے اور خدا کے نزدیک نیک ٹھرے۔پس فاكتبنامة الشهرين کی دعا ان عیسائیوں کے ساتھ جنہوں نے ابتداء میں حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام کو قبول کیا ایک گہرا تعلق رکھتی ہے اور خدا تعالیٰ کو یہ دعا منظور ہے تبھی امت محمدیہ کے سلسلے میں بھی اس دعا کو دہرایا گیا اور یہ بتایا گیا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم کے غلام بھی یہی دعا کرتے ہیں۔عیسائیوں کے حق میں پوری ہونے والی دعا اور ایک عید ایک دعا مائدہ سے متعلق ہے۔وہ بھی تشریح طلب ہے۔حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام نے جب دنیا کی محبت اپنے حواریوں پر سرد کر دی اور وہ یوں لگتا تھا کہ کشکول ہاتھوں میں پکڑے ہوئے تبلیغ کے لئے نکل گئے ہیں، سارے کام چھوڑ دیئے اور کوئی ذریعہ معاش باقی نہیں رہا تو اس وقت انہوں نے دنیا کی مشکلات سے گھبرا کر حضرت عیسی عليه الصلوۃ والسلام سے یہ عرض کیا کہ آپ خدا کے حضور یہ دعا کریں کہ وہ آسمان سے