زرّیں ہدایات (جلد چہارم برائے طلباء۔1932ء تا 1959ء) — Page 30
زریں ہدایات (برائے طلباء ) پست نہ کرے۔نہ کام میں روک ہو۔30 جلد چهارم صحیح بات قبول کرو اور غلط رد کر دو (14) لوگ عام طور پر لفظ رٹتے ہیں اور ناموں سے مرعوب ہوتے ہیں۔تم اصطلاحوں سے نہ ڈرو۔لفظ مت رٹو بلکہ مطلب کو سمجھنے کی کوشش کرو۔اور جو صحیح بات ہو اسے قبول کرو جو غلط ہوا سے رد کر دو۔صرف اس لئے تسلیم نہ کرو کہ کورس میں لکھی ہے یا کسی بڑے آدمی نے اس کی تصدیق کی ہے۔(15) اس وقت سب عزت احمدیت میں ہے۔سب عزت احمدیت میں ہے پس احمدیت کے چھوٹے سے چھوٹے کام کو دنیا کی ہر عزت سے مقدم سمجھو۔اگر اس میں کوتاہی ہوئی تو تم اپنی عاقبت بگا ڑلو گے۔(16) حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتابوں ، میری زندگی کا پانی تحریروں اور اخبارات سلسلہ کے پڑھنے کی عادت ڈالو کہ ان میں زندگی کا پانی ہے۔سب نصیحتوں کا خلاصہ اور پھر سب نصیحتوں کا خلاصہ یہ ہے کہ خدا کے بنو خدا کے۔ہم سب فانی ہیں اور وہی زندہ اور حاصل کرنے کے قابل ہے۔اس کا چہرہ دنیا کو دکھانے کی کوشش کرو۔اپنی زندگی کو اُسی کے لئے کر دو۔ہر سانس اُسی کے لئے ہو۔وہی مقصود ہو۔وہی مطلوب ہو۔وہی محبوب ہو۔جب تک اس کا نام دنیا میں روشن نہ ہو ، جب تک اس کی حکومت دنیا میں قائم نہ ہو تم کو آرام نہ آئے ، تم چین سے نہ بیٹھو۔یاد رکھو اس فرض کی ادائیگی میں سستی پر ایک خطر ناک لعنت مقرر ہے۔ایک عظیم الشان انسان کی لعنت جس کی لعنت معمولی نہیں۔وہ لعنت یہ ہے اے خدا ہرگز ممکن شاد آں دل تاریک را آنکه او را فکر دین احمد مختار نیست اور وہ لعنت کرنے والا شخص خدا کا پیارا، ہمارا سردار مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام