زرّیں ہدایات (جلد چہارم برائے طلباء۔1932ء تا 1959ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 307 of 348

زرّیں ہدایات (جلد چہارم برائے طلباء۔1932ء تا 1959ء) — Page 307

زریں ہدایات (برائے طلباء ) 307 جلد چهارم دین بھی دیا اور دنیا بھی دی۔الله پس اگر تم بھی پکے مسلمان بن جاؤ تو تمہیں نہ صرف دین ملے گا بلکہ دنیا بھی ملے گی۔تم سے پہلے بھی جن لوگوں نے دین کی باتوں پر عمل کیا خدا تعالیٰ نے انہیں دنیوی نعماء سے بھی بہرہ ور کیا۔حضرت موسیٰ علیہ السلام اور آپ کے ساتھیوں نے دین پر عمل کیا تو انہیں دنیا کی نعماء بھی ملیں۔محمد رسول اللہ ﷺ اور آپ کے صحابہ نے دین کو دنیا پر مقدم کیا تو انہیں خدا تعالیٰ نے دنیا سے بھی وافر حصہ دیا۔پھر وہ آپ لوگوں کو دنیا کی نعمتوں سے کیوں محروم کرے گا۔جو انہیں ملا ہے وہ تمہیں بھی ملے گا۔اگر تم اسلام کی تعلیم پر عمل کرو گے اور اپنے اندر اسلام پیدا کر لو گے ، لغویات سے پر ہیز کرو گے تو خدا تعالیٰ کے فضل سے نور کے چشمے تمہارے گھروں میں چلنے لگ جائیں گے۔پس میری بھی نصیحت ہے اگر تم میری اس نصیحت پر عمل کرو گے تو تم اس سے ضرور فائدہ اٹھاؤ گے۔“ الفضل 10 اكتوبر 1962ء) :1 بخارى كتاب النكاح باب المرأة راعية (الخ) صفحه 930 حدیث 5200 مطبوعه رياض 1999ء الطبعة الثانية 2 كنز العمال جلد 10 صفحہ 138 حدیث 28697 مطبوعہ دمشق 2012ء الطبعة الاولى :3 بخاری کتاب الایمان باب حلاوة الایمان صفحه 6 حدیث 16 مطبوعہ ریاض 1999ء الطبعة الثانية :4 بخارى كتاب الاعتصام بالكتاب والسنة صفحه 1261 حدیث 7324 مطبوعه رياض 1999ء الطبعة الثانية