زرّیں ہدایات (جلد چہارم برائے طلباء۔1932ء تا 1959ء) — Page 201
زریں ہدایات (برائے طلباء ) 201 جلد چهارم میں تم سے کہتا ہوں کہ اپنی نئی منزل پر عزم، استقلال اور علو حوصلہ سے قدم مارو۔قدم مارتے چلے جاؤ اور اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے قدم بڑھاتے چلے جاؤ کہ عالی ہمت نوجوانوں کی منزل اول بھی ہوتی ہے، منزل دوم بھی ہوتی ہے، منزل سوم بھی ہوتی ہے لیکن آخری منزل کوئی نہیں ہوا کرتی۔ایک منزل کے بعد دوسری اور دوسری کے بعد تیسری وہ اختیار کرتے چلے جاتے ہیں۔وہ اپنے سفر کوختم کرنا نہیں جانتے۔وہ اپنے رختِ سفر کو کندھے سے اتارنے میں اپنی ہتک محسوس کرتے ہیں۔ان کی منزل کا پہلا دور اُسی وقت ہوتا ہے جبکہ وہ کامیاب اور کامران ہو کر اپنے پیدا کرنے والے کے سامنے حاضر ہوتے ہیں اور اپنی خدمت کی داد اس سے حاصل کرتے ہیں۔جو ایک ہی ہستی ہے جو کسی کی خدمت کی صحیح داد دے سکتی ہے۔پس اے خدائے واحد کے منتخب کردہ نو جوانو ! اسلام کے بہادر سپاہیو! ملک کی امیدوں کے مرکز و! قوم کے سپوتو ! آگے بڑھو کہ تمہارا خدا تمہارا دین، تمہارا ملک اور تمہاری قوم محبت اور امید کے مخلوط جذبات سے تمہارے مستقبل کو دیکھ (الفضل 3 اپریل 1950ء) رہے ہیں۔1: الرحمن : 31،30 :2 بخاری کتاب التهجد صفحه 186 حديث 1162 مطبوعہ ریاض 1999ء الطبعة الثانية