زرّیں ہدایات (جلد چہارم برائے طلباء۔1932ء تا 1959ء) — Page 191
زریں ہدایات (برائے طلباء ) 191 جلد چهارم عالی ہمت نوجوانوں کی ابتدائی منزلیں تو ہوتی ہیں لیکن آخری منزل کوئی نہیں ہوا کرتی ایک نہ ختم ہونے والی جدو جہد کیلئے تیار ہو جاؤ اور ہر وقت آگے قدم بڑھانے کی کوشش کرتے رہو حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے 2 اپریل 1950ء کو تعلیم الاسلام کالج لاہور کی جلسہ تقسیم اسناد میں تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حسب ذیل خطاب فرمایا :۔انسانی زندگی میں مختلف تغیرات آتے ہی رہتے ہیں اور یہی تغیرات انسانی زندگی کی دلچسپی کا موجب ہوتے ہیں۔انسان کی زندگی سے ان تغیرات کو خارج کر دو تو اس کی ساری دلچسپی ختم ہو جاتی ہے۔ایک لمبے عرصہ کی ہم آہنگی بھی بعض دفعہ انسانی فطرت کا جزو بن جاتی ہے۔لیکن فطرت کا جزو بننے اور دلچسپی کا موجب ہونے میں بہت بڑا فرق ہے۔فطرت کا جزو بننے کے صرف یہ معنی ہیں کہ اس شخص کو ” ہم آہنگی کوئی غیر چیز نہیں معلوم ہوتی۔وہ اسے نا پسند نہیں کرتا وہ اس کا عادی ہو گیا ہے۔بعض دفعہ اس ”ہم آہنگی کو بدلنے سے وہ صدمہ بھی محسوس کرتا ہے مگر اسی طرح جس طرح بازو کا جوڑ الگ ہو جائے تو انسان تکلیف محسوس کرتا ہے۔لیکن جب جوڑا اپنے مقام پر صحیح طور پر جڑا ہوا ہوتا ہے تو کوئی خاص کیفیت محسوس نہیں کرتا۔ایک انسان کی ساری عمر اگر اس طرح گزر جائے کہ اس کے بازو کا جوڑ صحیح طور پر اپنے مقام پر جڑار ہے اور کبھی اس میں کوئی تکلیف 66