زرّیں ہدایات (جلد چہارم برائے طلباء۔1932ء تا 1959ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 181 of 348

زرّیں ہدایات (جلد چہارم برائے طلباء۔1932ء تا 1959ء) — Page 181

زریں ہدایات (برائے طلباء) 181 جلد چهارم نے آپ کی غفلت میں مسلمانوں پر حملہ کر دیا ہو۔غزوہ خندق کے موقع پر بھی کفار نے خفیہ خفیہ تیاریاں کر کے اور یہ سمجھ کر کہ مسلمان اس وقت سست ہیں یا غفلت کی حالت میں ہیں حملہ کیا مگر جب وہاں پہنچ کر دیکھا تو مسلمان مدینہ کے باہر دشمن کا انتظار کر رہے تھے۔یہ اتنی ہوشیاری کی بات ہے کہ اس کی مثال اور کہیں نہیں مل سکتی۔مگر لوگوں نے بے وقوفی سے رسول کریم ﷺ کی اس حدیث کے یہ معنے سمجھ لئے کہ جنت میں وہی شخص جائے گا جو اتنا سادہ ہو گا کہ اسے دنیا جہان کی کوئی خبر ہی نہیں ہوگی۔حالانکہ اس حدیث میں رسول کریم نے مومن کا نقشہ نہیں کھینچا بلکہ اَهْلُ الْجَنَّةِ کا نقشہ کھینچا ہے۔جیسا کہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے بیان فرمایا ہے کہ جنتی لوگوں کے دلوں میں سے ہر قسم کا کینہ اور بغض نکال لیا جائے گا2 جب ان کے سینوں میں سے ہر قسم کی برائی نکال لی جائے گی تو ان پر تو کسی قسم کے شبہ کی گنجائش ہی نہیں رہ جاتی۔مگر لوگ اس کے یہ معنے لیتے ہیں کہ الْمُؤْمِنُ بُلْهُ حالانکہ یہاں یہ فرمایا گیا ہے کہ اَهْلُ الْجَنَّةِ بُلہ اس کی ایسی ہی مثال ہے جیسے اگر کوئی شخص جس کے پاس دس میں ہزار روپے ہوں کسی ایسی جگہ رات گزارے جہاں اس کے کمرے میں خدا تعالیٰ کا کوئی مقدس انسان یا ولی موجود ہو اور وہ اپنے ٹرنک کو تالا لگا تا پھرے۔تو یہ اس کی حماقت کی علامت ہوگی۔اسی طرح جب جنت کے متعلق اللہ تعالیٰ یہ فرماتا ہے کہ وہاں رہنے والوں کے دلوں میں سے ہر قسم کا کینہ کپٹ اور تمام قسم کی برائیاں نکال لی جائیں گی اور وہ بالکل فرشتہ بن جائیں گے تواهْلُ الْجَنَّةِ بُلہ کہنا بالکل درست ہوا۔مگر لوگ اس کے یہ معنے لیتے ہیں کہ الْمُؤْمِنُ بُلة حالانکہ یہ اشارہ تو اس طرف کیا گیا ہے کہ جس طرح دنیا داروں پر اعتبار کرنے والا بے وقوف ہے اسی طرح جن پر اعتبار کیا جا سکے ان پر اعتبار نہ کرنا بھی گناہ ہے۔اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ ہر ایک پر خواہ وہ کسی قسم کا ہو اعتبار کیا جا سکتا ہے۔یہ تو صرف اس مومن کی شان ہے جو اھلی الْجَنَّةِ ہو اور مطلب یہ ہے کہ اگر اس قسم کے نیک لوگ ہوں جن پر اعتبار کیا جا سکتا ہو تو ان سے ہوشیاری کی ضرورت نہیں۔اور اگر نیک نہیں تو ان سے ہوشیاری بہت ضروری چیز