زرّیں ہدایات (جلد چہارم برائے طلباء۔1932ء تا 1959ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 157 of 348

زرّیں ہدایات (جلد چہارم برائے طلباء۔1932ء تا 1959ء) — Page 157

زریں ہدایات (برائے طلباء ) 157 جلد چهارم فضل عمر ہوٹل قادیان کے افتتاح کے موقع پر طلبائے تعلیم الاسلام کالج سے خطاب 27 اکتوبر 1945ء کو بعد نماز عصر نوتعمیر فضل عمر ہوٹل واقع دار العلوم قادیان کا افتتاح کرتے ہوئے حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے حسب ذیل خطاب فرمایا:۔سپر نٹنڈنٹ صاحب ہوٹل تعلیم الاسلام کالج نے ایک پرانے واقعہ کی طرف اپنے ایڈریس میں اشارہ کیا ہے۔آپ لوگ اس واقعہ کی طرف اشارہ کرنے والے اور تاریخی طور پر اسے یادر کھنے والے اُس کیفیت کا اندازہ نہیں کر سکتے جو کیفیت آج سے 32 سال پہلے مارچ 1914ء میں قادیان کے لوگوں پر طاری ہوئی تھی۔سپرنٹنڈنٹ صاحب نے ہمیں امید دلائی ہے کہ وہ ریبیٹ فارموں (Rebate forms ) اور ڈیوٹی شاپوں کے ذریعہ کچھ رقم جمع کرنے کی کوشش کریں گے اور اس طرح سلسلہ کے اس بار کو اتارنے میں محمد ہوں گے جو اس ہوٹل کے تعمیر کرنے کی وجہ سے پڑا ہے۔یہ بار غالباً سولہ ہزار روپیہ کا ہے۔اس کے اتارنے کے لئے ہمارے دس بارہ ایم۔اے جن میں سے بعض کی عمر 30، 35 سال کے قریب ہے اور ڈیڑھ سو طالب علم مختلف گھرانوں کے جن میں سے بعض امیر گھرانوں کے ہیں اور بعض غریب گھرانوں کے۔بعض ایسے گھرانوں سے تعلق رکھتے ہیں جو اپنے اپنے علاقہ میں اچھی حیثیت، بڑا اثر اور کافی رسوخ رکھتے ہیں اور ماں باپ ان کے ساتھ شامل ہو جائیں تو بہت کام کر سکتے ہیں۔مگر اس سے اس بات کا اندازہ کرو کہ آج سے 32 سال پہلے جماعت کے تمام