زرّیں ہدایات (جلد چہارم برائے طلباء۔1932ء تا 1959ء) — Page 112
زریں ہدایات (برائے طلباء ) 112 جلد چهارم تھے اور کم تھے فلاں لوگ آئے اور ہم طاقتور بھی ہو گئے اور زیادہ بھی ہو گئے اور ان پر رحم کرے اور انہیں جزائے خیر دے۔مومن کی مخلصانہ دعا ہزاروں خزانوں سے قیمتی ہوتی ہے۔(13) جمعہ کی پابندی جماعت کے ساتھ خواہ کس قدر ہی تکلیف کیوں نہ ہو ادا کرنے کی اور دن میں کم سے کم ایک نماز اجتماعی جگہ پر پڑھنے کی اگر وہ دور ہو ورنہ جس قدر زیادہ تو فیق مل سکے کوشش کرنی چاہئے اور جماعتوں میں جمعہ کی اور ہفتہ واری اجلاسوں اور نماز با جماعت کی خاص تلقین کرنی چاہئے۔(14) رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہر اجتماع کے موقع پر دعا فرماتے تھے اللَّهُمَّ رَبَّ السموات السبع وما اظلن و رب الارضين السبع وما اقللن و رب الشياطين وما اظللن و رب الرياح و ما ذرين فانا نسئلک خیر هذه القرية و خير اهلها و خير مافيها ونعوذ بك من شر هذه القرية و شر اهلها وشر ما فيها۔اللهم بارك لنا فيها وارزقنا جناها و هيبنا الى اهلها و حبب صالحی اهلها الینا یعنی اے ساتوں آسمانوں کے رب اور جن چیزوں پر آسمانوں نے سایہ کیا ہوا ہے اور اے ساتوں زمینوں کے رب اور جن کو انہوں نے اٹھایا ہوا ہے اور اے شیطانوں کے رب اور جن کو وہ گمراہ کرتے ہیں اور ہواؤں کے رب اور جن چیزوں کو وہ کہیں سے کہیں اڑا کر لے جاتی ہیں ہم تجھے سے اس بستی کی اچھی چیزوں اور اس کے بسنے والوں کے حسن سلوک اور جو چیز بھی اس میں ہے اس کے فوائد طلب کرتے ہیں اور بستی کی بدیوں اور اس کے رہنے والوں کی بدسلوکیوں اور اس میں جو کچھ بھی ہے اس کے نقصانات سے پناہ طلب کرتے ہیں۔اے اللہ ! ہمارے لئے اس بستی کی رہائش کو با برکت کر دے اور اس کی خوشحالی سے ہمیں حصہ دے اور اس کے باشندوں کے دل میں ہماری محبت پیدا کر اور ہمارے دل میں اس کے نیک بندوں کی محبت پیدا کر۔آمین۔یہ دعا بہت جامع اور ضروری ہے۔ریل میں داخل ہوتے وقت کسی شہر میں داخل ہوتے وقت، جہاز میں بیٹھتے اور اس سے اترتے وقت خلوص دل سے یہ دعا کر لینی چاہئے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہر شرارت سے حفاظت کا موجب ہوتی ہے۔