زرّیں ہدایات (جلد سوم برائے طلباء۔1916ء تا 1931ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 4 of 362

زرّیں ہدایات (جلد سوم برائے طلباء۔1916ء تا 1931ء) — Page 4

زریں ہدایات (برائے طلباء) 4 جلد سوم جب تک قائم رہے گا اُس وقت تک تو ریت بھی قائم رہے گی۔اور جب وہ ٹل جائے گا تو بائل بھی مٹ جائے گی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بھی کشف میں دکھایا گیا تھا کہ آپ نے نئی زمین اور نیا آسمان بنایا ہے 2۔نادانوں نے اس پر اعتراض کیا اور کہا کہ زمین و آسمان نیا کس طرح بنایا جا سکتا ہے۔لیکن دراصل انہوں نے اس بات کو نہیں سمجھا کہ نبی کے وقت نئی زمین اور نیا آسمان | بنایا جاتا ہے۔اصل میں یہ ایک محاورہ ہے اسی محاورہ کو حضرت مسیح ناصرتی نے استعمال کیا ہے۔اگر اعتراض کرنے والے دیکھتے کہ پہلے مسیح نے بھی یہی کہا تھا کہ ”جب تک آسمان اور زمین ٹل نہ جائیں ایک نقطہ یا شوشہ توریت کا نہ ملے گا۔لیکن یہ زمین اور آسمان تو اسی طرح موجود رہے جس طرح پہلے تھے حالانکہ توریت بالکل مٹ گئی۔کیا انہوں نے جھوٹ کہا تھا ؟ نہیں، بالکل درست کہا تھا لیکن اس کا مطلب وہ نہیں تھا جو سمجھا گیا۔بلکہ یہ تھا کہ نبی کے ذریعہ جو ایک نیا سلسلہ قائم کیا جاتا ہے اس کو انہوں نے آسمان اور زمین سے تعبیر کیا ہے اور ان کے کہنے سے اسرائیلی سلسلہ مراد تھا۔یعنی انہوں نے کہا کہ جب تک یہ سلسلہ چلتا رہے گا اُس وقت تک بائبل بھی چلے گی۔لیکن جب یہ بدل دیا جائے گا اُس وقت بائبل بھی بدل دی جائے گی۔چنانچہ بائبل کے الفاظ سے بھی یہی نکالتا ہے اور واقعات اسی کی تصدیق کرتے ہیں کہ جب تک اسرائیلی نبی | آتے رہے وہ ان کو تو رات پر ہی چلاتے رہے اور توریت میں انہوں نے کچھ کم و بیش نہ کیا۔لیکن جب ان کا آنا بند ہو گیا تو تو رات بھی مٹ گئی۔اس سے پتہ لگتا ہے کہ حضرت مسیح نے محاورہ اور اصطلاح کے طور پر فرمایا تھا کہ جب تک زمین اور آسمان ٹل نہ جائیں ایک نقطہ یا ایک شوشہ توریت کا ہر گز نہ ملے گا۔ورنہ واقعہ میں ان کے کہنے سے موجودہ زمین و آسمان ٹلا نا مراد نہ تھی۔مگر ہمارے نبی کریم ﷺ جوتعلیم لائے ہیں اس کے متعلق تو ہم انہی معنوں میں جو ظا ہری ظاہری الفاظ سے نکلتے ہیں کہہ سکتے ہیں کہ جب تک یہ زمین ہے جس پر انسان چلتے پھرتے ہیں اور جب تک یہ آسمان ہے جو انسانوں کے سروں پر ہے اور جب تک بنی نوع انسان موجود رہیں گے کوئی | شخص اس تعلیم کو مٹا کر نئی تعلیم نہیں لا سکتا۔اس لئے کہہ سکتے ہیں کہ جب تک آسمان اور زمین