زرّیں ہدایات (جلد سوم برائے طلباء۔1916ء تا 1931ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 71 of 362

زرّیں ہدایات (جلد سوم برائے طلباء۔1916ء تا 1931ء) — Page 71

زریں ہدایات (برائے طلباء) 71 جلد سوم مجھے ایک تحریک ہوئی تھی اس کے ماتحت میں نے ایک پیغام نظم کیا ہے جو ان نوجوانوں کے نام ہے جو کالجوں میں ہیں یا فارغ ہو کر نکل چکے ہیں۔سکول کے بڑے طلباء بھی اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔چونکہ قادیان والوں کا پہلا حق ہے اس لئے پہلے انہی کو سنایا جاتا ہے اور اس میں میں جہاں تک عیب نو جوانوں میں معلوم کر سکا ہوں وہ سب بتائے ہیں اور ان سے بچنے کی نصیحت کی ہے اور ان کے فرائض کی طرف توجہ دلائی ہے۔،، الفضل 18 /اکتوبر 1920ء) 1 تاریخ طبری جلد 5 صفحہ 72 مطبوعہ بیروت 1987ء 2 فتوح البلدان بلاذری صفحه 144،143 مطبوعہ قاہرہ 1319ھ