زرّیں ہدایات (جلد سوم برائے طلباء۔1916ء تا 1931ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 51 of 362

زرّیں ہدایات (جلد سوم برائے طلباء۔1916ء تا 1931ء) — Page 51

زریں ہدایات (برائے طلباء) 51 جلد سوم اور اس دنیا میں اس سے کبھی نہیں بولے گی۔تو یہ زندگی بے فکری کی زندگی ہوتی ہے۔اور یہ بے فکری بے علمی سے پیدا ہوتی ہے۔تم جس عمر سے گزر رہے ہو وہ ایسی عمر ہے جس میں اپنی ضروریات کا پورا احساس اور علم نہیں ہوتا اور یہ حالت ایک اندھے سے مشابہ ہوتی ہے۔دیکھو ایک اندھا رنگ کو نہیں سمجھتا۔بچپن میں پڑھا تھا کہ ایک اندھا آنکھوں والوں سے پوچھتا ہے کہ تم جو کہتے ہو کہ فلاں چیز سرخ ہے، فلاں سفید یا سرخ یہ غلط ہے۔مجھے تم بتاؤ تو سہی سرخ و سفید کیا چیز ہے۔ہاں گرمی سردی تو البتہ ہوتی ہے۔اسی گرمی سردی کا نام سرخ سفید رکھ دیا گیا ہے۔یہ کہنے میں وہ معذور تھا کیونکہ وہ رنگ کو دیکھ ہی نہیں سکتا تھا۔غرض یہ زندگی ایک بے فکری کی زندگی ہوتی ہے اور اس کو ہم پل صراط کہہ سکتے ہیں۔اسلامی روایات میں آتا ہے کہ دوزخ پر ایک راستہ ہو گا اور وہ اتنا باریک ہو گا کہ تلوار کی دھار سے زیادہ باریک ہوگا۔جو لوگ بد ہوں گے وہ اس پر سے کٹ کر دوزخ میں گر پڑیں گے اور جو نیک ہوں گے وہ اڑتے ہوئے اس پر سے گزر جائیں گے 2 یہ ایک الہامی استعارہ ہے۔چونکہ اسی عمر میں نیکی یا بدی کی بنیاد پڑتی ہے اس لئے ہمارا فرض ہے کہ ہم تمہیں سمجھا ئیں تاکہ تم میں سے کوئی آئندہ یہ نہ کہے کہ مجھے کسی نے بتایا نہ تھا۔پس ہم اپنی ذمہ داری سے سبکدوش ہونے کے لئے اور اس لئے بھی کہ شاید سنا ہوا کبھی تمہارے کام آئے سناتے ہیں۔کیونکہ ایسا ہوتا ہے کہ بعض دفعہ انسان کو عین ضرورت کے وقت کوئی بھولی ہوئی چیز یاد آجاتی ہے اور اس سے وہ فائدہ اٹھا لیتا ہے۔مثلاً ایک شخص اپنی جیب میں روپیہ رکھ کر بھول جائے اور سمجھے کہ میرے پاس کچھ نہیں ایسی حالت میں اسے کھانے کی ضرورت پیش آتی ہے اور وہ دکاندار کے پاس جاتا ہے کہ مجھے کچھ دے لیکن وہ قیمت طلب کرتا ہے۔اس وقت اگر جیب میں ہاتھ ڈالنے سے اس کے ہاتھ میں بھولا ہوا روپیہ آجائے تو اُسے کس قدر خوشی ہوگی اور وہ روپیہ اس کے کیسا کام آئے گا۔پس ہم اپنی ذمہ داری سے سبکدوش ہونے کے لئے اور نیز اس لئے کہ اگر تم آج سن کر بھول بھی جاؤ تو شاید پھر کبھی تمہارے کام آئے تمہیں نصیحت کرنا ضروری سمجھتے ہیں۔بچپن کا زمانہ ایسا زمانہ ہوتا ہے کہ اس میں یا تو انسان اعلیٰ درجہ کا نیک منتقی ، با اخلاق اور