زرّیں ہدایات (جلد سوم برائے طلباء۔1916ء تا 1931ء) — Page 43
زریں ہدایات (برائے طلباء) 43 جلد سوم تعلیم الاسلام ہائی سکول اور مدرسہ احمدیہ قادیان کے طلباء کی انجمن شبان الاسلام سے خطاب کیم جانوری 1918 ء کی شام کو ہائی سکول اور مدرسہ احمدیہ کے طلباء کی انجمن شبان الاسلام نے حضرت خلیفہ المسیح الثانی کی مع قریباً تین سو احباب کے سکول کے ہال میں دعوت کی۔کھانا کھانے کے بعد جناب مولوی عبد المغنی صاحب سپر نٹنڈنٹ بورڈنگ ہاؤس نے طلباء کی اس انجمن کی رپورٹ پڑھی اور بتایا کہ گزشتہ سال کی موسمی تعطیلات سے چند ہی دن پہلے دونوں سکولوں کے طلباء میں اتحاد و یکجہتی اور قومی کاموں میں حصہ لینے کی روح پھونکنے کے لئے یہ انجمن بنائی گئی تھی۔اس کی طرف سے پہلی دفعہ جب حضرت خلیفہ اسیح الثانی کی دعوت | کی گئی تو حضور نے ممبران انجمن کے متعلق ارشاد فرمایا تھا کہ اس دفعہ دونوں سکولوں کے طلباء موسمی تعطیلات میں ہائی سکول کے ہال کیلئے چندہ جمع کریں۔چونکہ اس ارشاد کے بعد تعطیلات کے شروع ہونے میں بہت تھوڑے دن رہ گئے تھے اس لئے تحصیل چندہ کی تحریک اور انتظام خاطر خواہ اور پورے طور پر نہ ہو سکا اس وجہ سے خیال تھا کہ شاید طلباء کوئی قابل ذکر کام نہ کر سکیں لیکن الْحَمْدُ لِلَّهِ کہ انہوں نے چھ سوروپیہ کے قریب محض ہال کے لئے اور ڈیڑھ سو روپیہ مدرسہ احمدیہ کے لئے یعنی کل ساڑھے سات سو روپیہ جمع کیا۔ڈیڑھ سو روپیہ عنقریب اسی مد میں اور ملنے والا ہے۔اس طرح نوسور و پیہ ہو جائے گا۔حضرت خلیفہ اسیح نے وعدہ فرمایا تھا کہ اگر طلباء نو سو روپیہ جمع کر لیں تو ایک سو روپیہ میں دوں گا۔اب ہم گزارش کرتے ہیں کہ حضور وہ رقم مرحمت فرما دیں تا کہ چندہ میں برکت ہو۔