زرّیں ہدایات (جلد سوم برائے طلباء۔1916ء تا 1931ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 40 of 362

زرّیں ہدایات (جلد سوم برائے طلباء۔1916ء تا 1931ء) — Page 40

زریں ہدایات (برائے طلباء) 40 جلد سوم کرتا ہے۔حالانکہ وہ نادان نہیں جانتے کہ یہ رویا ہے اور رویا میں اس قسم کے نظارے دکھائے جاتے ہیں۔کوئی کہے میں رویا میں اڑ رہا تھا تو کیا اسے کہا جاسکتا ہے کہ تم جھوٹ کہتے ہو کبھی انسان بھی اڑا کرتے ہیں۔کوئی سمجھدار تو یہ نہیں کہہ سکتا۔پھر نہ معلوم غیر احمدی اس قسم کے اعتراضات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر کیوں کرتے ہیں۔پھر انہوں نے تو اس قسم کے قصے بنارکھے ہیں کہ موسیٰ نے دیکھا کہ خدا کا غذ چننے کے لئے زمین پر آ گیا۔پھر کہتے ہیں حضرت موسی نے خدا تعالیٰ سے پوچھا کہ آپ کیا کھایا کرتے ہیں؟ تو خدا تعالیٰ نے کہا دودھ پیتا اور چاول کھاتا ہوں۔تو خود تو اس قسم کے خیال رکھتے ہیں مگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کے رویا پر اعتراض کرتے ہیں۔اس وقت میں اصل کے طور پر بتاتا ہوں زیادہ وقت نہیں ہے اسی کو یاد رکھنا۔خدا تعالیٰ آنحضرت ﷺ کے متعلق فرماتا ہے وَلَو تَقَوَّلَ عَلَيْنَا بَعْضَ الْأَقَاوِيْلِ لَا خَذْنَا مِنْهُ بِالْيَمِينِ ثُمَّ لَقَطَعْنَا مِنْهُ الْوَتِينَ 8 یہ ہم پر جھوٹ بولتا تو ہم اسے پکڑ لیتے اور اس کی رگ جان کاٹ دیتے۔اس آیت میں خدا تعالیٰ نے بتایا ہے کہ جھوٹا نبی ہلاک ہو جاتا ہے اور سچا نہیں ہوتا۔نبوت کا دعویٰ کرنے کے بعد آنحضرت ﷺ 23 سال زندہ رہے ہیں اس سے صلى الله معلوم ہو گیا کہ کوئی جھوٹا نبی زیادہ سے زیادہ اس عرصہ تک زندہ نہیں رہ سکتا۔لیکن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو دعوے کے بعد 26 سال کی زندگی ملی ہے اب یا تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کو سچا اور راستباز ماننا پڑے گا یا نعوذ باللہ رسول کریم ﷺ کو بھی جھوٹا قرار دینا ہوگا۔لیکن رسول کریم ﷺ کی صداقت کے تو مسلمان قائل ہیں۔اس لئے انہیں یہ بھی ماننا پڑے گا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بھی بچے ہیں۔کیوں؟ اس لئے کہ جو دلیل ان کی صداقت کی خد تعالی نے دی ہے وہی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صداقت میں پیش کی جاتی ہے بعض لوگ کہا کرتے ہیں کہ یہ نشان صرف آنحضرت ﷺ کے لئے ہے۔لیکن وہ نہیں سمجھتے کہ اس طرح تو یہ صداقت کی علامت ہی نہیں ہو سکتی۔مثلاً ایک شخص کہے میں بی۔اے ہوں اور ثبوت یہ پیش کرے کہ میں لال قمیص پہنے ہوئے ہوں۔لیکن ایک اور شخص جو پرائمری پاس ہو