زرّیں ہدایات (جلد سوم برائے طلباء۔1916ء تا 1931ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 338 of 362

زرّیں ہدایات (جلد سوم برائے طلباء۔1916ء تا 1931ء) — Page 338

زریں ہدایات (برائے طلباء) 338 جلد سوم رکھا جائے۔اس میں کامیابی کی زیادہ توقع ہو سکتی ہے۔چونکہ یہ ہماری پہلی کوشش ہے اس لئے ایسی راہ اختیار کرنی چاہئے جس سے کامیابی کی زیادہ توقع ہو۔فلاسفی تربیت اولاد میں بھی بہت امداد دیتی ہے اس لئے یہی پڑھانی چاہئے۔میں امید کرتا ہوں منتظمین اس کے لئے کوشش کریں گے۔اس کے بعد میں دعا کرتا ہوں جس میں سب احباب شامل ہوں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے مقصد میں کامیاب کرے۔ہمارے اسباب میں جو کمزوری ہے اسے دور کر کے اعلیٰ درجہ کا نتیجہ پیدا کرے۔اور ایسے فوالد عطا کرے کہ جن سے نہ صرف عورتوں کی ذہنی ترقی ہو بلکہ آئندہ اولاد کی تربیت کے لئے بہتر سے بہتر سامان پیدا ہوں۔“ (الفضل 7 جولائی 1931ء)