زرّیں ہدایات (جلد سوم برائے طلباء۔1916ء تا 1931ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 336 of 362

زرّیں ہدایات (جلد سوم برائے طلباء۔1916ء تا 1931ء) — Page 336

زریں ہدایات (برائے طلباء) 336 جلد سوم لڑکیاں آج تک ایک سال میں کامیاب نہیں ہوئیں۔اور چونکہ لڑکیوں کی تعلیم کے لئے ہم اپنی جماعت کو بھی تحریک کرتے رہتے ہیں اس لئے قادیان سے باہر بھی کئی لڑکیوں نے انٹرنس کا امتحان پاس کیا اور اچھے نمبروں پر پاس کیا ہے۔چنانچہ ایک احمدی لڑکی لڑکیوں کے مقابلہ میں سیکنڈ رہی اور لڑکوں کے مقابلہ میں اس کا 13 یا 14 نمبر ہے۔میرا منشاء یہ ہے کہ اس تعلیم کو جاری رکھا جائے حتی کہ اتنی کثیر تعداد گر یجوایٹ خواتین کی پیدا ہو جائے کہ ہم سکول میں بھی زنانہ سٹاف رکھ سکیں اور کالج بھی قائم کر سکیں۔گورنمنٹ نے اب مردوں کے لئے یہ شرط عائد کر دی ہے کہ وہ پرائیویٹ امتحان نہیں دے سکتے۔لیکن عورتوں کے لئے یہ شرط نہیں۔پیشتر اس کے کہ عورتوں کے لئے بھی پرائیویٹ امتحان نہ دینے کی شرط پنجاب یونیورسٹی عائد کرے ہم اتنی تعداد پیدا کر لیں جو کہ ہماری آئندہ نسلوں کو تعلیم دینے اور ہماری تعلیمی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے کافی ہو۔میں نے جہاں تک غور کیا ہے جب تک عورتیں ہمارے کاموں میں شریک نہ ہوں ہم کامیاب نہیں ہو سکتے۔زیادہ تر امور ایسے ہیں جن میں عورتوں کا سوال پیش آتا ہے۔اسی طرح تربیت اولاد کا سوال ہے جو عورتوں سے خاص طور پر تعلق رکھتا ہے۔اور یہ حل نہیں ہو سکتا جب تک کہ عورتیں تعلیم یافتہ نہ ہوں اور یہ کام ان کے سپرد نہ کر دیا جائے۔کسی گھر میں کتنی ہی تعلیم یافتہ عورت ہو اور وہ بچوں کی کتنی ہی اعلیٰ تربیت کرتی ہو اس میں کامیابی نہیں ہو سکتی کیونکہ اولاد پر ارد گرد کے بچوں کا بھی اثر پڑتا ہے۔اور تمام بچوں کی صحیح تربیت اُسی وقت ہوسکتی ہے جبکہ کافی تعداد میں تعلیم یافتہ عورتیں مل جائیں۔اور چھوٹی عمر کے بچوں کے بورڈنگکس بنا کر ان کا انتظام عورتوں کے سپر د کر دیا جائے تا کہ وہ ان میں بچپن میں ہی خاص اخلاق پیدا کریں اور پھر وہ بچے بڑے ہو کر دوسروں کے اخلاق کو اپنے اخلاق کے سانچے میں ڈھالیں۔بغیر ایسی اجتماعی جد و جہد کے کامیابی نہیں ہو سکتی۔نہ تقریروں سے ، نہ وعظوں سے ، نہ درس سے۔اس میں کامیابی کی یہی صورت ہے اور قومی کریکٹر اسی طرح بن سکتا ہے کہ ایسے ہومز (Homes) قائم کئے جائیں اور جنہیں خدا تعالیٰ توفیق دے وہ ان میں اپنے بچوں کو داخل کریں۔عورتیں ان کی