زرّیں ہدایات (جلد سوم برائے طلباء۔1916ء تا 1931ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 314 of 362

زرّیں ہدایات (جلد سوم برائے طلباء۔1916ء تا 1931ء) — Page 314

زریں ہدایات (برائے طلباء) تیار ہو گئے۔314 جلد سوم غرض احساسات بہت قیمتی چیز ہیں۔اگر وہ بچے طور پر پیدا ہو جائیں تو ان کا مارنا آسان کام نہیں۔پس وہ احساسات جن کا اظہار طلباء کی طرف سے کیا گیا ہے اگر حقیقی طور پر ان کے دلوں میں پیدا ہو چکے ہیں تو مجھے تسلی ہوگی اور میں اس یقین میں رہوں گا کہ خواہ کیسے حالات پیدا ہو جائیں کسی نہ کسی دن لوٹ کر وہ اصلی حالت کی طرف آئیں گے اور اس بوجھ کو اٹھانے کے لئے تیار ہو جائیں گے جس کا آج انہوں نے الفاظ میں اظہار کیا ہے۔پس میرے لئے اتنا کہہ دینا کافی ہے کہ تم جنہوں نے ایڈریس پڑھا ہے اس میں جو کچھ کہا ہے اگر سچے دل سے کہا ہے تو تمہارے لئے یہی کافی ہے۔اور تم جنہوں نے اس ایڈریس کا جواب دیا ہے جواب میں جو کچھ کہا ہے اگر سچے دل سے کہا ہے تو تمہارے لئے یہی کافی ہے۔یہی تمہاری راہ نمائی کرے گا اور یہی تمہارے لئے شمع کا کام دے گا۔“ (الفضل 18 مارچ 1930ء)