زرّیں ہدایات (جلد سوم برائے طلباء۔1916ء تا 1931ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 279 of 362

زرّیں ہدایات (جلد سوم برائے طلباء۔1916ء تا 1931ء) — Page 279

زریں ہدایات (برائے طلباء) 279 جلد سوم قَوْمَهُمْ اِذَارَ جَعُوا إِلَيْهِمْ لَعَلَّهُمْ يَحْذَرُونَ۔میرے نزدیک ان آیتوں کو لکھ کر کالج میں لگا دینا چاہئے تا کہ طالب علموں کی توجہ ان کی طرف رہے اور انہیں معلوم رہے کہ ان کا مقصد اور مدعا کیا ہے۔اس کے بعد میں تمام دوستوں سے جو یہاں جمع ہوئے ہیں خواہش کرتا ہوں کہ میرے ساتھ مل کر اللہ تعالیٰ سے دعا کریں کہ اس جامعہ میں برکت دے۔اور ان طالب علموں کے لئے جن سے ہماری بہت سی امیدیں وابستہ ہیں، جن کے چہروں سے ہم اپنا مستقبل پڑھتے ہیں انہیں اس سفر میں جو ماریشس اور امریکہ جانے والے مبلغوں سے بھی لمبا ہے کیونکہ یہ چند دن کا سفر ہے مگران کا زندگی بھر کا بلکہ اس زندگی سے بعد کا بھی سفر ہے اس میں خدا تعالیٰ ان کا حامی اور ناصر ہوا اور انہیں تو فیق عطا کرے کہ جو مقصد اور مدعا انہوں نے اس کے حکم کے ماتحت چنا ہے اور حکم بھی وہ جو آخری حکم ہے اور جس کے بعد کوئی حکم نازل نہیں ہوگا اس میں (الفضل 14 اگست 1928ء) کامیاب کرے۔1: الفاتحة: 4 2: الانفال : 18 3 ال عمران 105 4: التوبة: 122