زرّیں ہدایات (جلد سوم برائے طلباء۔1916ء تا 1931ء) — Page 280
زریں ہدایات (برائے طلباء) 280 جلد سوم پیغام بورڈران مدرسہ احمدیہ کے نام مولوی عبدالرحمان صاحب سپرنٹنڈنٹ بورڈنگ مدرسہ احمدیہ نے یکم اگست 1928ء کو بورڈران کی طرف سے حضرت خلیفہ المسیح الثانی کی خدمت میں ڈلہوزی ایک تار بدیں مضمون ارسال کیا کہ مدرسہ احمدیہ کے بورڈران موسم گرما کی رخصتوں پر جارہے ہیں اور حضور کی ملاقات کا اشتیاق رکھتے ہوئے دعا کی درخواست کرتے ہیں۔اس کے جواب میں حضور نے حسب ذیل تار ارسال فرمایا:۔" آپ کا تار ملا۔خدا تعالیٰ ان بچوں کو برکت دے۔میں امید کرتا ہوں کہ وہ اپنے آپ کو احمدیت کے لئے بطور نیک نمونہ پیش کریں گے اور ریز روفنڈ کی فراہمی کے لئے پوری کوشش (الفضل 10 اگست 1928ء) کریں گے۔“