زرّیں ہدایات (جلد سوم برائے طلباء۔1916ء تا 1931ء) — Page 260
زریں ہدایات (برائے طلباء) 260 جلد سوم ہے کہ دوسروں کو دیکھ کر انہوں نے ستی اختیار کی لیکن یہ بھی بہت افسوس کی بات ہے۔امید ہے آپ کے جو طلباء جائیں گے وہ یہ دکھائیں گے کہ دوسرے شرعی احکام پر چلیں یا نہ چلیں وہ ضرور چلیں گے اور اس مضبوطی سے قائم رہیں گے کہ جو ان احکام کی پابندی نہ کرتے ہوں وہ بھی انہیں دیکھ کر پابندی اختیار کرلیں گے۔چونکہ اس سال طلباء انصار اللہ کی جماعت میں داخل ہوئے ہیں جہاں انہوں نے بہت سے عہد کیے ہیں اس لئے میں امید کرتا ہوں کہ اس سال جانے والے طلباء کا نمونہ بہت اعلیٰ اور پہلے کی نسبت بہت بہتر ہو گا۔اسی پر میں اپنی تقریر ختم کر کے دعا کرتا ہوں کیونکہ میں تکلیف سے بیٹھا ہوا ہوں اور دوسرے احباب سے بھی کہتا ہوں کہ دعا کریں خدا تعالیٰ ہمارے طلباء کو امتحان میں کامیاب کرے اور اسلامی احکام پر عمل کرنے کا اعلیٰ نمونہ بنائے۔“ (الفضل 11 مارچ 1927ء)