زرّیں ہدایات (جلد سوم برائے طلباء۔1916ء تا 1931ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 245 of 362

زرّیں ہدایات (جلد سوم برائے طلباء۔1916ء تا 1931ء) — Page 245

زریں ہدایات (برائے طلباء) 245 جلد سوم بیش قیمت نصائح انٹر کالجیٹ ایسوسی ایشن لاہور کے جلسہ منعقدہ قادیان میں حضرت خلیفتہ اسیح الثانی نے کی تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد بزبان انگریزی جو نصائح فرمائیں ان کا اردو ترجمہ حسب ذیل ہے:۔”ہمارے نوجوانوں کی طرف سے یہ خواہش ظاہر کی گئی ہے کہ میں آج ان کے جلسہ میں انگریزی زبان میں کچھ بیان کروں سوا اگر چہ مجھے انگریزی بولنے کی مشق نہیں تا ہم میں ان کی خواہش کو پورا کرنے کے لئے کچھ بیان کرتا ہوں۔انٹر کالجیٹ ایسوسی ایشن لاہور کے سیکرٹری نے اپنی تقریر میں یہ بھی بیان کیا ہے کہ ہم نے تبلیغی کاروبار میں آسانی پیدا کرنے کے لیے لاہور میں ایک لائبریری اور ریڈنگ روم جاری کیا ہے جن میں مختلف اخبارات آتے ہیں اور مختلف کتابیں بہم پہنچائی گئی ہیں اور پہنچائی جارہی ہیں جو جہاں دوسروں کو فائدہ پہنچا رہی ہیں وہاں ہی ان دوستوں کو بھی مدد دیتی ہیں جو مضامین لکھ کر اخبارات کو بھیجا کرتے ہیں۔اسی ضمن میں سیکرٹری انٹر کالجیٹ ایسوسی ایشن نے یہ بھی بیان کیا کہ اس لائبریری کے لئے میں نے ( حضرت خلیفہ اسیح الثانی ) بھی بعض کتابیں دی ہیں اور بعض اور کتابیں دینے کا وعدہ کیا ہے۔سو میں امید رکھتا ہوں کہ انشاء اللہ تعالیٰ میں اس وعدے کے مطابق اور کتابیں بھی دوں گا جو ان اغراض کے لیے مفید ہوں گی اور جن سے آرٹیکل لکھنے میں کافی مدد ملے گی۔میں اس وقت کوئی خاص لیکچر نہیں دینا چاہتا بلکہ چند باتیں بطور نصیحت کہنا چاہتا ہوں۔ایسوسی ایشن کے ممبر خوب جانتے ہیں کہ دنیا میں مذہب سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں۔لیکن مذہب ہو