زرّیں ہدایات (جلد سوم برائے طلباء۔1916ء تا 1931ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 20 of 362

زرّیں ہدایات (جلد سوم برائے طلباء۔1916ء تا 1931ء) — Page 20

زریں ہدایات (برائے طلباء) 20 20 حضرت مفتی محمد صادق صاحب کی انگلستان روانگی مؤرخہ 8 مارچ 1917ء کو طلباء تعلیم الاسلام ہائی سکول قادیان کی طرف سے حضرت مفتی | محمد صادق صاحب مبلغ انگلستان کے اعزاز میں ٹی پارٹی دی گئی۔اس موقع پر حضرت خلیفتہ المسیح الثانی نے جو تقریر فرمائی وہ حسب ذیل ہے۔تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔دو تین دن ہوئے ہمارے مدرسہ احمدیہ کے طلباء نے بھی ایڈریس پڑھا تھا اور آج بھی ایک ایڈریس پڑھا گیا ہے۔پیشتر اس کے کہ میں اس تقریب کے متعلق کچھ بیان کروں ایک مختصری نصیحت طلباء کو کرنا چاہتا ہوں۔میں نے ایڈریس پڑھنے والے طلباء کو دیکھا ہے پڑھتے وقت ان کی آواز کا نپتی رہی اور وہ گھبرائے ہوئے نظر آئے اور اس وجہ سے ان کے جذبات اور احساسات جنہیں وہ دوسروں تک پہنچانا چاہتے تھے جلدی اور گھبراہٹ کی وجہ سے دب گئے۔مجھے خوب یاد ہے کہ جب میں نے پہلی دفعہ تقریر کی تو تقریر کرنے کے وقت نہ مجھے یہ معلوم تھا کہ میں کیا کہہ رہا ہوں نہ یہ پتہ تھا کہ کتنا وقت گزرا ہے اور نہ یہ خیال تھا کہ کوئی سننے والا ہے یا نہیں۔جسم لرزتا تھا اور آواز کا نپتی تھی مگر میری وہ تقریر زبانی تھی اور میں نے پہلے سے کچھ سوچا ہوا بھی نہ تھا۔سالانہ جلسہ کا موقع تھا کسی نے آکر کہا حضرت خلیفتہ امیج بلا رہے ہیں کہ آکر تقریر کرو۔میں اُسی وقت چل پڑا اور جا کر تقریر کرنے کھڑا ہو گیا۔تو گوابتدا میں یہ حالت ہوتی ہے لیکن اس کو دور کرنے کی کوشش کرنا نہایت ضروری ہے۔پس ہمارے طلباء کو چاہئے کہ خواہ انہیں کتنا ہی بڑے بڑے لوگوں کے سامنے بولنا پڑے ہر گز نہ گھر ا ئیں بلکہ جو کچھ کہیں تسلی سے کہیں۔مومن سوائے خدا تعالیٰ کے اور کسی سے نہیں ڈرتا اور نہ اسے ڈرنا چاہئے۔پھر جو بات اچھی جلد سوم