زرّیں ہدایات (جلد دوم برائے مبلغین۔1931ء تا 1956ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 286 of 396

زرّیں ہدایات (جلد دوم برائے مبلغین۔1931ء تا 1956ء) — Page 286

زریں ہدایات (برائے مبلغین ) 286 جلد دوم مکرم مولوی نذیر احمد مبشر صاحب مبلغ گولڈ کوسٹ افریقہ کے اعزاز میں دعوت 13 جنوری 1947 ء بعد نماز عصر مدرسہ احمدیہ کے صحن میں وکالت تبشیر کی طرف سے مکرم مولوی نذیر احمد صاحب مبشر مبلغ گولڈ کوسٹ افریقہ کے اعزاز میں دعوت چائے دی گئی جس میں حضرت خلیفہ امسیح الثانی نے بھی شرکت فرمائی۔اس موقع پر حضور نے تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد مختصر تقریر فرمائی جس کا مخص اپنے الفاظ میں درج ذیل ہے۔حضور نے فرمایا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی آمد کی ان علامتوں میں سے جو قرآن کریم نے بیان کی ہیں ایک علامت یہ بھی ہے کہ وَإِذَا الْوُحُوشُ حُشِرَتْ 1 یعنی اُس وقت وحشی، غیر مہذب اور نا تعلیم یافتہ اقوام میں بھی بیداری پیدا ہو جائے گی۔دنیا میں ہمیشہ ہی ہر زمانہ اور ہر دور میں کوئی نہ کوئی قوم بیدار ہوتی رہی ہے اور پستی سے نکل کر بام رفعت پر پہنچتی رہی ہے۔مثلاً مغل ، عرب اور بر بری اقوام ایک وقت میں ذلت کے عمیق گڑھے میں تھیں مگر ان پر ایک وقت ایسا بھی آیا کہ وہ ساری دنیا پر چھا گئیں۔پہلے زمانہ میں قومیں انفرادی طور پر بیدار ہوتی رہی ہیں۔ایک وقت میں ایک عروج پر تھی تو دوسرے وقت میں دوسری بام رفعت پر تھی۔یہ کبھی نہیں ہوا کہ ایک ہی زمانہ میں ساری قومیں بیدار ہو گئی ہوں۔یہ نظارہ کہ بیک وقت ساری قوموں میں بیداری کی لہر دوڑ گئی ہو قرآن کریم کی پیشگوئی کے مطابق صرف مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں ہی دکھائی دیتا ہے۔اسی زمانہ میں دنیا کی ساری قو میں شاہراہ ترقی پر گامزن ہوئیں اور پست سے پست