زرّیں ہدایات (جلد دوم برائے مبلغین۔1931ء تا 1956ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 272 of 396

زرّیں ہدایات (جلد دوم برائے مبلغین۔1931ء تا 1956ء) — Page 272

زریں ہدایات (برائے مبلغین ) 272 جلد دوم اس ملک کی طرف امڈ آئے اور ہمارے لئے اسلام کا پھیلا نا مشکل ہو جائے۔ہمیں اُس دن سے پہلے پہلے سارے ملک کو فتح کر لینا چاہئے اور تثلیث کی بجائے خدائے واحد کی بادشاہت اس ملک میں ہمیشہ کے لئے قائم کر دینی چاہئے۔اب میں دعا کر دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہماری جماعت کے تمام نوجوانوں میں احساس بیداری پیدا کرے، ان کے دلوں میں جوش پیدا کرے اور انہیں اس بات کی توفیق عطا فرمائے کہ وہ اس جھنڈے کو جسے خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ کھڑا کیا ہے ہمیشہ قائم رکھنے اور دنیا کے تمام جھنڈوں سے اونچار کھنے کی کوشش کرتے رہیں، اے خدا! تو ایسا ہی کر۔" (الفضل 8 فروری 1961ء) 1 : بخارى كتاب في اللقطة باب ضالة الغنم صفحه 391،390 حدیث 2428 مطبوعه رياض 1999 ء الطبعة الثانية میں حدیث کے الفاظ اس طرح ہیں " لَكَ أَوْ لأَخِيكَ أَوْ لِلذَّنْبِ 66