زرّیں ہدایات (جلد دوم برائے مبلغین۔1931ء تا 1956ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 257 of 396

زرّیں ہدایات (جلد دوم برائے مبلغین۔1931ء تا 1956ء) — Page 257

زریں ہدایات (برائے مبلغین ) 257 جلد دوم اسلام نے فطرت کے ہر تقاضا کا لحاظ رکھا ہے اور اسے نہایت مفید رنگ میں پورا کیا ہے۔شکار کرنے کا جذبہ بھی انسانی فطرت میں شامل ہے۔اسلام نے اس جذبہ کو بھی نہایت اعلیٰ مقام تک پہنچا دیا ہے۔اللہ تعالیٰ کو وہ دل پسند ہیں جو سچائی اور ہدایت کے تیر سے شکار کئے گئے ہوں۔16 فروری 1945 ء کو طلباء وفضل محمر ہوٹل قادیان نے مکرم مولوی نذیر احمد صاحب مبلغ سیرالیون کے اعزاز میں دعوت چائے دی جس میں حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے بھی از راه شفقت شمولیت کی۔اس موقع پر حضور نے تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حسب ذیل خطاب فرمایا:۔اگر ہم غور سے کام لیں تو دنیا میں بہت سے جذبات جو بظاہر متخالف اور مغائر نظر آتے ہیں ایک ہی قسم کے ہوتے ہیں۔مثلاً انسانی فطرت میں یہ جذبہ پایا جاتا ہے کہ وہ بعض چیزوں کو رد کر دیتی ہے۔بعض کھانے ہمارے سامنے آتے ہیں اور ہم ان کو رد کر دیتے ہیں۔بعض پینے کی چیزیں ہمارے سامنے آتی ہیں اور ہم ان کو رد کر دیتے ہیں۔بعض لباس ہمارے سامنے آتے ہیں تو ہم ان کے پہنے سے انکار کر دیتے ہیں۔بعض بچے