زرّیں ہدایات (جلد دوم برائے مبلغین۔1931ء تا 1956ء) — Page 117
زریں ہدایات (برائے مبلغین) 117 جلد دوم (1) خوشی اور رنج کے جذبات ایک حد کے اندر محد و در کھو (2) انواع و اقسام کے کاموں میں اپنے اوقات صرف کرد (3) احمدی نقطۂ نگاہ سے اہم مسائل کو حل کرو 4 جنوری 1936ء کو بیرونی ممالک سے واپس آنے والے مبلغین مکرم صوفی مطیع الرحمن صاحب ایم۔اے اور حضرت مولوی محمد صادق صاحب اور انگلستان و فلسطین جانے والے مبلغین حضرت مولوی جلال الدین صاحب و مکرم مولوی محمد سلیم صاحب کی دعوت چائے کے موقع پر حضرت خلیفہ المسح الثانی نے تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حسب ذیل تقریر فرمائی:۔یہ دعوت اپنے اندر متضاد جذبات کی نمائش رکھتی ہے۔اس میں ان دوستوں کو ایڈریس دیا گیا ہے جو ہندوستان سے باہر اسلام کی تبلیغ کر کے واپس آئے ہیں۔اور اس میں ان کو بھی ایڈریس دیا گیا ہے جو ہندوستان سے باہر تبلیغ اسلام کے لئے جا رہے ہیں۔گویا ایک حصہ ایڈریس بظاہر خوشی کے جذبات پر مشتمل ہے اور دوسرا حصہ بظا ہر غم اور رنج کے جذبات پر مشتمل ہے۔میں سمجھتا ہوں یہ موقع دنیا کی عام حالت کا ایک نقشہ ہے اور اس سے ہمیں بہت بڑا سبق ملتا ہے۔جو بات اس دعوت میں اتفاقی طور پر پیدا ہو گئی ہے وہ خدا تعالیٰ نے دنیا میں ارادی طور پر پیدا کی ہوئی ہے۔اور ایک وقت میں یہ دونوں باتیں جاری ہوئی ہیں۔یعنی خوشی بھی اور رنج بھی۔ایک غلط کار انسان خوشی کی گھڑیوں