زرّیں ہدایات (جلد دوم برائے مبلغین۔1931ء تا 1956ء) — Page 107
زریں ہدایات (برائے مبلغین) 107 جلد دوم راک فیلر (Rockefeller) کسی کو دس لاکھ روپیہ دے دے تو اسے کوئی بڑی بات نہ سمجھی جائے گی۔لیکن اگر کوئی غریب کسی کو ایک روپیہ بھی دے دے تو اس کو خاص وقعت دی جائے گی۔پس دلوں پر اثر ڈالنے والی قربانی کی روح ہوتی ہے نہ کہ اس چیز کی بڑائی۔اسی طرح طالب علمی کے زمانہ کی چھوٹی چھوٹی قربانیاں بہت اثر پیدا کر سکتی ہیں۔تم اپنی زندگیوں کو احمدیت کے معیار پر لاؤ۔جو شخص صداقت کے لئے قربانی کرتا ہے وہ کبھی نہیں مرتا۔جیسا کہ میں نے خطبہ میں بھی بیان کیا تھا کہ خدا تعالیٰ ایسے انسانوں کے متعلق فرماتا ہے بَلْ أَحْيَا 1 وہ ہمیشہ زندہ رکھے جاتے ہیں پس یہ خیال تمہیں بز دل نہ بنائے کہ تم بڑی قربانی نہیں کر سکتے۔اگر تمہاری قربانی دوسرے نوجوانوں کو غیرت دلانے والی ہوگی تو تم دنیا میں ایک ایسا بیج بوؤ گے جسے کوئی اکھاڑ نہ سکے گا۔اپنے اندراس روح کو پیدا کرو کہ دنیا میں دین کے لئے قربانی کرنے والا کبھی نہیں مرتا۔“ (الفضل 4 دسمبر 1935 ء ) 1: البقرة: 155 هه 66