زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء) — Page 341
زریں ہدایات (برائے مبلغین ) 341 جلد اول حضرت مولوی عبدالرحیم صاحب در دایم۔اے مبلغ انگلستان کے اعزاز میں دعوت 24 /اکتوبر 1928ء صبح نو بجے تعلیم الاسلام ہائی سکول کے اساتذہ اور طلباء کی طرف سے حضرت مولوی عبدالرحیم صاحب درد کے اعزاز میں ٹی پارٹی دی گئی۔جس میں حضرت خلیفتہ المسیح الثانی نے تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حسب ذیل خطاب فرمایا:۔” ہمارے مبلغین کے آنے یا جانے کے وقت جو ایڈریس دیئے جاتے ہیں میرے نزد یک انہیں جس قدر بھی زیادہ مفید بنایا جا سکے بنانا چاہئے اور کوشش ہونی چاہئے کہ ان میں وقت ضائع نہ ہو۔جب ہم کسی کی دعوت کرتے ہیں یا کسی کے ہاں دعوت کھانے کے لئے جاتے ہیں تو اس وقت علمی یا روحانی حقائق بیان نہیں کرتے بلکہ کوشش یہ ہوتی ہے کہ ایسے امور جو عام دلچسپی کا موجب نہ ہوں انہیں چھوڑ دیا جائے۔اور یہ بات انسان کی فطرت میں ہے کہ بعض اوقات وہ اپنی ذمہ داریوں کو بھلانا چاہتا ہے بلکہ میں کہوں گا کہ انسان کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ بعض اوقات ان ذمہ داریوں کو بھلا دے۔رسول کریم ﷺ کے پاس ایک شخص آیا اس نے عرض کیا یا رسول اللہ ! میں تو منافق ہوں۔آپ نے فرمایا کیوں؟ اس نے کہا جب میں حضور کی مجلس میں آتا ہوں تو دوزخ و جنت میرے سامنے ہوتے ہیں اور ان کا نظارہ میری نظروں کے آگے آجاتا ہے۔لیکن جب میں یہاں سے جاتا ہوں تو یہ نظارہ نہیں رہتا۔آپ نے فرمایا یہی تو ایمان ہے تا تو اپنی زندگی بھی قائم رکھ سکے۔1 غرض اللہ تعالیٰ نے انسان کی فطرت میں یہ بات رکھی ہے کہ بعض اوقات وہ