زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 326 of 467

زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء) — Page 326

زریں ہدایات (برائے مبلغین ) 326 جلد اول امریکہ اور ماریشس کے مبلغین کے اعزاز میں دعوت 20 مئی 1928ء کو طلباء و اساتذہ ہائی سکول نے امریکہ اور ماریشس جانے والے مبلغین ( مکرم مولوی مطیع الرحمان صاحب ایم اے، مکرم حافظ جمال احمد صاحب اور مکرم خان محمد یوسف خان صاحب کے اعزاز میں ایک دعوت دی جس میں حضرت خلیفہ المسیح الثانی بھی شامل ہوئے۔اس موقع پر حضور نے تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حسب ذیل خطاب فرمایا۔د گو اس وقت طبیعت کی خرابی کی وجہ سے بولنا تو الگ رہا میں کھڑے ہونے کی بھی طاقت نہیں پاتا لیکن چونکہ آج یا کل ہمارے چند عزیز اپنے کاموں پر یا تبلیغ کے لئے جا رہے ہیں اور چونکہ جدائی خواہ کیسے ہی اچھے کام کے لئے ہو پھر بھی اپنے اندر افسردگی اور رنج کا پہلو رکھتی ہے اور چونکہ جدائی اپنے نتائج کے لحاظ سے دونوں ہی پہلو رکھتی ہے یا پھر ملاقات ہوتی ہے یا نہیں ہوتی اس لئے ضروری سمجھتا ہوں کہ میں اس موقع پر کچھ نہ کچھ الفاظ بیان کروں۔میں اپنے امریکہ کی طرف جانے والے عزیزوں کو اس طرف توجہ دلاتا ہوں کہ میرے نزدیک اسلام کا مستقبل اور دنیا کا بھی بہت کچھ مستقبل امریکہ سے تعلق رکھتا ہے۔اس میں شبہ نہیں کہ پرانی دنیا میں انگلستان کو خاص اہمیت حاصل ہے سیاسی بھی اور مذہبی بھی۔سیاسی اس لحاظ سے کہ برطانیہ دنیا کے بہت بڑے حصہ پر قابض ہے۔اور مذہبی اس لحاظ سے کہ خدا تعالیٰ نے اس زمانہ میں اسلام کی اشاعت کے لئے اسے چنا ہے۔خواہ اس کی میں کتنی خرابیاں اور کتنی برائیاں ہوں میں یہ تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں ہوں کہ یہ حکومت