زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 313 of 467

زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء) — Page 313

313 جلد اول زریں ہدایات ( برائے مبلغین ) کوشش کریں گے کہ جو خواتین تعلیم میں کمزور ہیں وہ پیچھے نہ رہیں۔اور خواتین بھی اس وجہ سے کہ کوئی استادز جر نہیں کرتا اس کے مضمون میں سستی نہ کریں گی۔شرافت سے ناجائز فائدہ نہیں اٹھانا چاہئے۔یادرکھو ہمارے سامنے اتنا عظیم الشان مقصد ہے کہ جس کے پورا کرنے کے لئے مردوں اور عورتوں سب کول کر کام کرنا چاہئے۔عورتوں میں کام کرنے کا سچا جذ بہ ہوتا ہے مگر وہ ہمت جلدی ہار دیتی ہیں۔اس لئے میں نصیحت کرتا ہوں کہ استقلال کے ساتھ اپنی کوشش جاری رکھیں۔چونکہ اذان (مغرب کی ) ہو چکی ہے اس لئے میں تقریر ختم کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کیونکہ سنت ہے کہ جو دعوت کرے اس کے لئے دعا کی جائے اور چونکہ یہ دعوت خواتین کے مدرسہ کی طرف سے دی گئی ہے اس لئے یہ دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالی دعوت دینے والی خواتین کو علم حاصل کرنے کی توفیق دے اور اس سے اپنے دین کی خدمت کرنے کا موقع بخشے “ (الفضل 2 جولائی 1926 ء ) 1 مَثَلُ الَّذِينَ حُمِلُوا التَّوْريةَ ثُمَّ لَمْ يَحْمِلُوْهَا كَمَثَلِ الْحِمَارِ (الجمعة: 6)