زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 314 of 467

زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء) — Page 314

زریں ہدایات (برائے مبلغین ) 314 جلد اول دمشق اور سماٹرا کے مبلغین کے لئے دعا 24 دسمبر 1927ء حضرت خلیفہ مسیح الثانی کو دو تار ایک دمشق سے اور دوسرا سماٹرا سے موصول ہوئے۔دمشق کے تار میں حضرت مولانا جلال الدین صاحب شمس مولوی فاضل احمدی مبلغ کے کسی شقی القلب انسان کے ہاتھوں زخمی ہونے کی اطلاع تھی۔حضور نے یہ اعلان کر دیا کہ احباب مسجد اقصی میں 12 بجے جمع ہوں جہاں مل کر دعا کی جائے گی۔حضور ٹھیک 12 بجے مسجد میں رونق افروز ہو گئے اور ممبر پر کھڑے ہو کر تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حسب ذیل مختصر تقریر فرمائی۔آج دو تاریں دو مختلف علاقوں کے مبلغوں کی طرف سے آئی ہیں چونکہ وہ ایک رنگ میں قومی اہمیت رکھتی ہیں اس لئے میں نے دوستوں کو اس جگہ جمع کیا ہے تا کہ انہیں سنائی جائیں اور احباب مل کر دعا کریں۔ایک تار تو شام سے آیا ہے جس سے معلوم ہوا ہے کہ مولوی جلال الدین صاحب پر جو کہ ہمارے شام کے مبلغ ہیں کسی نے حملہ کیا ہے اور خنجر سے زخمی کر دیا ہے۔ابھی یہ تفصیل معلوم نہیں ہوئی کہ انہیں کیسے زخم آئے ہیں معمولی ہیں یا سخت۔لیکن بہر حال ایسے موقع پر جبکہ حملہ کرنے والے کی نیست قتل ہو یہی خیال کیا جاتا ہے کہ اس نے اپنی طرف سے سخت زخمی کرنے میں کمی نہ کی ہوگی۔پس گو تفصیل ابھی نہیں آئی اس لئے یہی خیال آتا ہے کہ زخم سخت ہوں گے۔لیکن ممکن ہے زخم سخت نہ ہوں تا ہم جب جوش اور غضب کی آگ بھڑکی ہوئی ہو اور ایک حملہ اگر نا کام رہے تو دوسری دفعہ بھی خطرہ ہوتا ہے، چونکہ حکومت ہمارے ہاتھ میں نہیں اس لئے ہم ایسے حملوں کا اندفاع طاقت سے نہیں کر سکتے۔ہمارے پاس صرف ایک ہی ذریعہ ہے اور وہ یہ کہ اللہ تعالیٰ کے