زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 268 of 467

زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء) — Page 268

زریں ہدایات ( برائے مبلغین ) 268 جلد اول حضرت مولوی محمد الدین صاحب بی اے مبلغ امریکہ کے اعزاز میں دعوت 10 جنوری 1926ء کو ینگ مین احمد یہ ایسوسی ایشن نے حضرت مولوی محمد الدین صاحب بی اے مبلغ امریکہ کو ان کی امریکہ سے واپس تشریف لانے پر دعوت چائے دی جس میں حضرت خلیفہ اسیح الثانی بھی رونق افروز ہوئے۔اس موقع پر تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حسب ذیل خطاب فرمایا:۔” میرے حلق کی جو موجودہ حالت ہے وہ مجھے اجازت نہیں دیتی کہ میں زیادہ بیان کروں اس لئے مختصر طور پر چند الفاظ کہنا چاہتا ہوں۔میں اس امر پر خوشی کا اظہار کرتا ہوں کہ ہمارے نوجوانوں نے میری اس نصیحت پر عمل کیا ہے جو میں نے یورپ سے واپس آ کر انگریزی خوانوں کو کی تھی مگر اس کے ساتھ ہی میں افسوس بھی کرتا ہوں کہ جو لوگ اس بات کے زیادہ اہل تھے انہوں نے اس طرف توجہ نہیں کی۔جس کا نتیجہ یہ ہوا ہے کہ مجھے سفر یورپ میں انگریزی بولنے کی جو مشق ہو گئی تھی وہ کم ہو گئی ہے۔اب گو میں انگریزی پہلے کی نسبت اچھی لکھ لیتا ہوں کیونکہ کبھی کبھی لکھتا رہتا ہوں لیکن بولنے کی مشق نہیں رہی کہ اس کے لئے کوئی موقع نہیں ملا۔میں امید کرتا ہوں کہ اگر ہمارے نوجوانوں نے متواتر اپنی کوشش جاری رکھی تو ان میں ملکہ پیدا ہو جائے گا کہ بآسانی انگریزی میں اپنے خیالات ظاہر کر سکیں کیونکہ ہر چیز کوشش سے حاصل ہو سکتی ہے اور جو زبان بولنے کی کوشش کرتا ہے وہ اس کی نسبت بہت