زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 237 of 467

زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء) — Page 237

زریں ہدایات (برائے مبلغین ) 237 جلد اول لئے وہ کوئی دلیل نہیں دیتے بلکہ اس کی بنیاد ایسے مشاہدہ پر رکھتے ہیں جو حقیقت میں تو مشاہدہ نہیں مگر اس نے لمبے تاثر کی وجہ سے مشاہدہ کی شکل اختیار کر رکھی ہے اور نسلاً بعد نسل اثرات ڈالتا چلا آ رہا ہے۔اسی کا یہ نتیجہ ہے کہ یورپ کے کسی علاقہ میں چلے جاؤ اور اسلام کی تعلیم پیش کرو۔سننے والا ہاں میں ہاں ملاتا رہے گا لیکن جب کہو اس تعلیم پر عمل کرو تو کہے گا آپ مجھے پاگل بنانا چاہتے ہیں کہ میں اس اعلیٰ تمدن کو چھوڑ کر پرانے زمانہ کے تمدن کو اختیار کروں۔وہ ہاں میں ہاں اس لئے ملاتا ہے کہ اس کے پاس ان دلائل کا کوئی جواب نہیں ہوتا جو اسلامی مسائل کے متعلق دی جاتی ہیں مگر زمانہ حال کے اثرات اس پر اس قدر غالب آچکے ہیں کہ وہ ان مسائل پر عمل نہیں کرنا چاہتا اور کہ دیتا ہے یہ باتیں دل خوش کرنے کے لئے ہیں ہم لوگ ان سے عملاً فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔ان حالات کو دیکھ کر خیال آتا ہے کہ اسلام کا دنیا میں پھیلانا ناممکن ہے اور ایسا ہی ناممکن ہے جیسا بچے کے لئے آسمان سے ستارہ لانا بلکہ اس سے بھی زیادہ۔کیونکہ ممکن ہے سائنس کا کوئی تجربہ ستاروں کو کھینچ کر زمین پر لے آئے۔مگر یہ عقلاً ناممکن معلوم ہوتا ہے کہ ان ذرائع کے ساتھ جو ہمارے پاس ہیں ہم یورپ کے تمدن کو اکھیڑ کر اس کی جگہ اسلامی تمدن قائم کر سکیں۔ایسی حالت میں اگر کوئی چیز ہمیں تسلی دے سکتی ، ہماری ہمت بندھا سکتی ، ہمارے حوصلے قائم کر سکتی ہے تو وہ صرف اس انسان کا قول ہے جس کے ہاتھ میں ہم نے اپنا ہاتھ دیا اور جس کی صداقت اور راستبازی پر ہم ایمان لائے۔یعنی حضرت مسیح موعود کی علیہ الصلوۃ والسلام۔اگر اس کے قول کو نظر انداز کر دیا جائے تو پھر کوئی چیز ایسی نہیں جو یقین دلا سکے کہ دنیا میں اسلام کا دور دورہ ہو جائے گا۔صرف ایک ہی چیز ہے جو اس امر کو ناممکن سمجھنے سے روکتی ہے اور وہ اس انسان کا قول ہے جس کا قول ہر سچائی سے بڑھ کر سچا ہے اور وہ مسیح موعود ہے۔چونکہ ہم نے اس میں ہو کر خدائی قدرتوں کا مشاہدہ کیا ہے اس لئے اس مشاہدہ کے بعد ہم قانون قدرت کو تو جھوٹا کہہ سکتے ہیں کیونکہ اس کا سمجھنا ہماری عقل پر منحصر ہے اور ہم نے عقل کو بار ہا ٹھوکریں کھاتے دیکھا ہے، ہم اپنے تجربہ کو جھوٹا کہہ سکتے