زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 208 of 467

زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء) — Page 208

زریں ہدایات (برائے مبلغین ) 208 جلد اول حضرت مفتی محمد صادق صاحب مبلغ امریکہ کی آمد 5 دسمبر 1923ء کو طلباء مدرسہ احمدیہ نے حضرت مفتی محمد صادق صاحب مبلغ امریکہ کی امریکہ سے قادیان واپسی پر دعوت کی جس میں حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے بھی شمولیت فرمائی۔اس موقع پر حضور نے تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حسب ذیل خطاب فرمایا :۔یہ ایک قدرتی امر ہے کہ جب کوئی عزیز دوست عرصہ تک باہر رہے تو اس کی واپسی پر ایک عجیب حالت پیدا ہوتی ہے جو عام حالات سے علیحدہ ہوتی ہے۔انسان کی دو حالتیں ہوتی ہیں ایک خوشی کی اور ایک رنج کی اور ان دونوں کے مختلف حالات ہوتے ہیں۔لیکن بعض ایسے حالات ہوتے ہیں جو اپنے اندر خاص اثرات رکھتے ہیں۔جب کوئی عزیز کسی بھی جدائی کے بعد واپس آتا ہے تو جذبات میں ایک ایسا ہیجان پیدا ہوتا ہے جو رنج اور خوشی سے الگ ہوتا ہے۔خوشی کا نشان ہنستا ہے اور رنج کا آنسو بہانا۔لیکن اس موقع پر خوشی بھی ہوتی ہے اور آنکھوں سے آنسو بھی بہتے اور رقت کے نشان کو ظاہر ہوتے ہیں۔دل کے ایک حصہ میں رقت ہوتی ہے اور دوسرے حصہ میں خوشی کی لہریں اٹھ رہی ہوتی ہیں۔اس حالت کے ہونے کو تو ثابت کیا جا سکتا ہے مگر اس کی کیفیت کو بیان نہیں کیا جا سکتا۔جب ایک عزیز جدائی کے بعد آتا ہے تو جہاں ایک کیفیت محبت کی دل میں پیدا ہوتی ہے وہاں اس کے سامنے ہونے سے درد کی کیفیات بھی ابھر آتی ہیں اور ان مشکلات کا تصور پیدا ہو جاتا ہے جن میں سے وہ عزیز گزرا ہوتا ہے۔جو عزیز باہر سے آتا ہے وہ جن مشکلات میں سے گزرتا ہے ان میں اس کے پیش نظر