زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 206 of 467

زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء) — Page 206

زریں ہدایات ( برائے مبلغین ) 206 جلد اول غرض ہے کہ جو لوگ کسی کام کا تجربہ نہیں رکھتے وہ وقت پر کچھ نہیں کر سکتے۔پس مشکلات کے متعلق تجربہ ہمیں بتاتا ہے کہ کیا کرنا چاہئے۔سفر ناموں کے مطالعہ سے یہ بھی فائدہ۔حاصل ہوتا ہے اور ایک حد تک مشکلات کا علم ہو جاتا ہے جو تجربہ کی ایک شاخ ہے۔تیسرے یہ کہ جو دقتیں پیش آتی ہوں ان کا حل معلوم ہو جاتا ہے گونئی مشکلات بھی پیش آ سکتی ہیں اور آتی ہیں مگر ان کو بھی اسی طرح دور کیا جا سکتا ہے جس طرح اور وں کو۔پس میرا منشاء ہے کہ ان سے سفر نامہ لکھوایا جائے اور بچوں کو پڑھایا جائے تا کہ یہ ڈر اور ہیت جو ملک سے باہر جانے کے متعلق دلوں میں ہے بچوں کے دلوں سے نکال دی جائے۔میں دعا کرتا ہوں کہ میاں محمد امین صاحب کو خدا تعالیٰ اور خدمت دین کرنے کی توفیق دے اور اگر قادیان سے دور رہنے کی وجہ سے ان کے دل پر کچھ زنگ لگ گیا ہو تو اسے دور کر دے۔ان کی ایمانی ترقی کے سامان کرے۔نیز یہ بھی دعا کرتا ہوں کہ ہماری نسلیں تبلیغ کے لئے نکلیں اور ان کے دل سے ہر قسم کا ڈر اور خوف اور خطرہ نکل جائے اور خدا تعالیٰ انہیں کامیابی ونصرت اور فتح دے۔“ (الفضل 16 نومبر 1923ء) 1 تذکره صفحه 378،377 ایڈیشن چہارم 2004 ء :2 مسلم کتاب الایمان باب جواز الاستسرار بالايمان للخائف صفحه 75 حدیث نمبر 377 مطبوعہ ریاض 2000 الطبعة الثانية 3: ابن بطوطہ: پیدائش 24 فروری 1304 ء وفات 1377ء۔مسلمان سیاح، قرون وسطی کے کسی اور سیاح نے اتنی وسیع سیاحت نہیں کی۔تمہیں سال کی مدت میں مسلسل سیاحتوں کے تحریر کرائے ہوئے حالات الجزائر پر فرانسیسی قبضے کے دوران دریافت ہوئے۔اس کے سفر نامے قابل قدر ہیں کیونکہ ان سے بہت سے ملکوں کی گزشتہ تاریخ اور معاشرت پر بڑی دلچسپ روشنی پڑتی ہے۔(اردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد 1 صفحہ 48 مطبوعہ لاہور 1987ء) 4: رابن سن کر وسو: Robinson Crusoe) افسانوی کردار جس کی تخلیق ڈینئیل ڈیفور نے ایک غیر آباد جزیرے پر شکستہ کشتی کی کہانی میں کی۔اس کہانی کا خیال جز ا اسکاٹش ملاح