زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 188 of 467

زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء) — Page 188

زریں ہدایات (برائے مبلغین ) 188 جلد اول پس جب خدا تعالیٰ کی طاقتیں بخارا، مصر، عرب، ایران، چین وغیرہ میں احمدیت کی تائید میں ظاہر ہورہی ہیں تو علاقہ ملکانہ میں کیوں نہ ظاہر ہوں گی۔مگر ضرورت یہ ہے کہ جانے والے بچی کوشش کریں اور دعاؤں میں لگے رہیں۔لیکن یا تو دعاؤں میں کوتاہی کی جاتی ہے یا کچی کوشش نہیں کی جاتی اس لئے دیر ہو رہی ہے یا پھر ممکن ہے کوشش بھی پوری کی جاتی ہو، دعائیں بھی عاجزی اور انکساری سے کی جاتی ہوں لیکن منشاء الہی یہ ہو کہ اس میدان میں ساری جماعت کے لوگوں کو لا کر ہوشیار کر دے۔اس لئے نہ دعا نہیں سنتا ہو اور نہ کوششوں کا نتیجہ پیدا کرتا ہو۔اگر ایسا ہے تو یہ اس کا رحم ہے اور فضل ہے۔بہر حال ہمارا کام یہ ہے کہ دعائیں کریں۔تم لوگوں کو چاہئے کہ دعائیں کرتے جاؤ اور اپنے افسروں کی پوری اطاعت کرو اور یہ نیت رکھ کر جاؤ کہ یہ کام ہمارے زمانہ میں ختم ہو جائے۔ان ہدایات پر جن کا ایک حصہ اصل اور ایک ضمیمہ ہے پورا پورا عمل کرو۔آگرہ تک چودھری حاکم علی صاحب کو امیر قافلہ مقرر کرتا ہوں۔وہاں جا کر چودھری فتح محمد صاحب امیر ہوں گے۔وہ جہاں جہاں لگائیں وہاں کام کرو اور جس کام پر لگایا جائے وہی کرو۔اور جہاں تک تمہاری طاقت ہو کر و اس سے زیادہ کے لئے خدا بھی نہیں پوچھے گا۔اس کے بعد دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ تمہارے ہاتھ پر فتح دے۔“ (الفضل 25 ستمبر 1923ء) 1 بخاری کتاب الدعوات باب الله تعالى مائة اسم غير واحدصفحه 113 حدیث 6410 مطبوعہ ریاض مارچ 1999ء الطبعة الثانية 2 ال عمران : 56 3: النصر: 3 :4 بخارى كتاب الصلواة باب قول النبي علم جعلت لى الارض مسجدًا و طهورًا صفحه 76 حدیث 438 مطبوعہ ریاض مارچ 1999ء الطبعة الثانية