زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء) — Page 154
زریں ہدایات (برائے مبلغین ) 154 جلد اول ہیں اور جن سے کام میں مدد ملنے کی امید ہے۔اور ان لوگوں سے آگاہ کر دیں جن سے نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔اور سارے علاقہ کی پوری خبر اس کو دیں اور اپنی نوٹ بک سے وہ سب باتیں جو میں پہلے بتا چکا ہوں اس کو نقل کروا دیں تا کہ وہ بغیر محنت کے کام کو آگے چلا سکے۔اور ایک دفعہ ساتھ مل کر اس کو دورہ کرا دیں۔پھر دعاؤں پر زور دیتے ہوئے اور خدا تعالیٰ کی حمد کرتے ہوئے کہ اس نے خدمت کا موقع دیا واپس آ جاویں۔اور آنے سے پہلے اپنے حلقہ کے مرکز میں آ کر رپورٹ کریں کہ میں فلاں شخص کو چارج دے چکا ہوں اور جو معلومات وہ چاہیں ان کو بہم پہنچا کر اور ان کی اجازت سے مع الخیر واپس ہوں۔خدا آپ کے ساتھ ہو۔والسلام خاکسار میرزا محمود احمد خلیه اسیح الثانی قادیان دارالامان ضلع گورداسپور۔21 اپریل 1923ء مطبوعہ ضیاء الاسلام پر لیس ربوہ 25 دسمبر 1964ء) 1 بنی اسرائیل: 81