زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء) — Page 114
زریں ہدایات (برائے مبلغین ) 114 جلد اول ان کی حفاظت کرو۔ایک جنگ کا ذکر ہے کہ ایک جھنڈا بردار کا ایک ہاتھ کٹ گیا تو اس نے دوسرے میں پکڑ لیا۔دوسرا کٹ گیا تو گھٹنوں میں پکڑ لیا اور اس وقت تک نہ چھوڑا جب تک اس کی گردن نہ کاٹ دی گئی۔4 تم ان جذبات کو اس جھنڈے سے زیادہ مضبوطی ، زیادہ احترام ، زیادہ زور اور زیادہ کوشش کے ساتھ پکڑو اور ایسا پکڑو کہ کبھی نہ چھوٹیں۔کیونکہ اگر چھوٹ جائیں تو سوائے تحت الثریٰ کے اور کہیں ٹھکانا نہیں۔اور اگر پکڑے رہو گے تو ہر جگہ اور ہر میدان میں کامیاب رہو گے۔اس کے بعد میں دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ ماسٹر صاحب کی مشکلات کو دور کرے اور ان کے لئے آسانیاں پیدا کرے۔“ ( الفضل 15 جنوری 1923ء) 1 : اسد الغابۃ جلد 3 صفحہ 455 مطبوعہ بیروت 2006 ء الطبعة الاولى 2 بلعم باعور : حضرت موسی علیہ السلام کے وقت کا ایک ناقص ولی جس نے مخالفین کے اکسانے پر حضرت موسیٰ کے خلاف بددعا کی جس سے اس کا ایمان جاتا رہا۔( تفسیر کبیر فخرالدین رازی جلد 8 صفحہ 52،51 مطبوعہ قاہرہ 2012ء) 3: براہین احمدیہ حصہ پنجم روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 127 ایڈیشن 2008 ء 4: سیرت ابن ہشام جلد 2 صفحہ 1170 مطبوعہ دمشق 2005 ء