زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء) — Page 108
زریں ہدایات (برائے مبلغین ) 108 جلد اول حضرت مولوی محمد دین صاحب بی اے کی الوداعی پارٹی مورخہ 6 جنوری 1923ء کو تعلیم الاسلام ہائی سکول قادیان کے اساتذہ و طلباء نے حضرت مولوی محمد دین صاحب بی اے مبلغ سلسلہ کو الوداعی پارٹی دی جس میں حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے بھی شرکت فرمائی۔اس موقع پر آپ نے تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حسب ذیل خطاب فرمایا:۔دنیا میں الوداعی پارٹیاں بھی دی جاتی ہیں اور ایڈریس بھی پڑھے جاتے ہیں لیکن میں سمجھتا ہوں ہماری جماعت میں جس بچے رنگ سے الوداعی پارٹیاں دی جاسکتی ہیں اور دی جاتی ہیں ویسی اور کسی جگہ نہیں دی جاتیں۔اس لئے کہ بالعموم جو پارٹیاں دی جاتی ہیں وہ زمانہ کے حالات کے ماتحت اور لازمی تغیر کے وقت دی جاتی ہیں۔مثلاً ڈپٹی کمشنر ضلع کو چھوڑ کر جا رہا ہوتا ہے یا گورنر صوبہ کو چھوڑ کر جاتا ہے وہ خوش ہوتا ہے کہ میں جا رہا ہوں اور لوگ بھی جانتے ہیں کہ وہ جانے پر خوش ہے۔پھر اس کا جانا ملک کے لئے نہ مضر ہوتا ہے نہ مفید بلکہ وہ ایک قانون کے ماتحت آتا اور اسی کے ماتحت چلا جاتا ہے۔لیکن باوجود اس کے الوداعی پارٹی دینے والے اس کے جانے پر غم و رنج کا اظہار کرتے ہیں اور وہ بھی کہتا ہے مجھے آپ لوگوں سے جدا ہونے کا رنج ہے لیکن ہماری جماعت میں جو پارٹیاں دی جاتی ہیں وہ بالکل اور رنگ کی ہوتی ہیں۔پھر وہاں جو پارٹیاں دی جاتی ہیں وہ اور حالات کے ماتحت ہوتی ہیں اور یہاں جو دی جاتی ہیں وہ اور حالات کے ماتحت۔وہاں تو اس لئے دی جاتی ہیں کہ ایک شخص اپنا کام ختم کر کے آرام کی زندگی گزارنے کے لئے جا رہا ہوتا ہے لیکن یہاں اس لئے نہیں کہ کوئی آرام کی زندگی کے لئے کام ختم کر رہا