حضرت زینب ؓ بنت محمد ﷺ

by Other Authors

Page 4 of 18

حضرت زینب ؓ بنت محمد ﷺ — Page 4

حضرت زینب بنت حضرت محمد مال الله لیکن وہ ایک شریف اور محبت کرنے والے شخص تھے حضور میلہ اکثر ان صلى الله دونوں کے اچھے تعلقات کی تعریف کرتے تھے۔صلى الله جوں جوں اسلام کی ترقی ہوتی جا رہی تھی ویسے ویسے مکہ میں مخالفت بھی بڑھتی جا رہی تھی۔رسول کریم مے کو تکلیف پہنچانے کا کوئی موقع کفار اپنے ہاتھ سے نہ جانے دیتے تھے۔کبھی رسول کریم میلے کو جسمانی تکلیفیں دیتے۔کبھی پہنی و قلبی پریشانیاں پیدا کرتے تھے۔حضور پینے کے دعوی نبوت کے بعد آپ ﷺ کی صاحبزادیاں حضرت رقیہ اور حضرت اُم کلثوم جن کا ابولہب کے دو بیٹوں سے نکاح ہوا تھا۔باپ کے کہنے پر طلاق دے دی۔(3) قریش کے چند سرداروں نے مل کر حضرت زینب کے شوہر حضرت ابو العاص کو بھی مجبور کیا کہ وہ حضرت زینب کو طلاق دے دیں۔ان کی بجائے قریش کی کسی اچھی لڑکی صلى الله سے وہ ان کی شادی کروا دیں گے۔تا کہ رسول کریم مے کو تکلیف پہنچے لیکن حضرت ابو العاص کا اپنی بیگم سے بہت پیار و محبت کا سلوک تھا۔انہوں نے صاف انکار کر دیا۔گو ہجرت مدینہ کے وقت تک انہوں نے اپنا آبائی مذہب ترک نہ کیا تھا پھر بھی رسول کریم ﷺ ان کو اچھا سمجھتے تھے اور ان کی تعریف کیا کرتے تھے۔(4) رسول کریم ﷺ نے نبوت کے تیرھویں سال مکہ سے مدینہ