حضرت زینب ؓ بنت محمد ﷺ

by Other Authors

Page 11 of 18

حضرت زینب ؓ بنت محمد ﷺ — Page 11

حضرت زینب بنت حضرت محمد مال الله 11 صلى الله حضرت ابو العاص سے بہت محبت کرتی تھیں۔بہت اچھے کپڑے پہنتی تھیں۔حضرت انس جو کہ رسول کریم میے کے خادم تھے انہوں نے آپ کو زرد دھاریوں والی ریشمی چادر اوڑھے دیکھا۔حضرت زینب کے دو بچے تھے۔بیٹے کا نام علی اور بیٹی کا نام امامہ تھا۔علی ہجرت سے قبل مکہ میں پیدا ہوئے۔آپ نانا حضور علے کو بہت پیارے تھے۔رسول کریم ﷺ نے خود ان کی تربیت کی۔فتح مکہ کے روز جب آنحضور میے مکہ میں داخل ہوئے تو آپ رسول کریم ی ہے کے ساتھ اونٹ پر سوار تھے۔بعض روایات سے پتہ چلتا ہے کہ آپ جنگ یرموک جو حضرت عمر کے زمانے میں ہوئی تب تک زندہ رہے اور بعض روایات کہتی ہیں کہ آپ بلوغت سے پہلے ہی انتقال کر گئے۔صلى الله حضرت زینب کی بیٹی حضرت امامہ کو رسول کریم علے بہت پیار صلى الله کرتے تھے۔وہ ان کی پہلی نواسی تھیں۔حضرت امامہ رسول کریم ملے کو اتنی پیاری تھیں کہ وہ آپ کو نماز کے اوقات میں بھی جدا نہ کرتے تھے۔نماز پڑھتے وقت شانہ مبارک پر بٹھا لیتے ، جب رکوع و سجود میں جاتے تو اتار دیتے ، جب سر مبارک اٹھاتے تو پھر کندھے پر بٹھا لیتے ، اسی طرح پوری نماز ادا کرتے تھے۔یہ بات رسول کریم نے کی بیٹیوں سے پیار کرنے کی انتہا کو ظاہر کرتی ہے۔ایک دفعہ کہیں سے تحفہ میں ایک قیمتی ہار