ظہورِ امام مہدی ؑ — Page 51
صاحب کا شمیری صفحہ ۱۵ پر درج ہیں۔اور تینوں سے ایک مشترک بات ظاہر ہے کہ مہدی مشرق کی طرف سے ظاہر ہوگا۔لَوْ كَانَ الْإِيمَانُ مُعلَّقاً بِالكُرَيَّا لَنَا لَهُ رَجُلٌ اَور جَالٌ من هؤلاء۔(بخاری کتاب التفسير - سورة الجمعة) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب ایمان اُٹھ جائے گا تو دوبارہ قائم کرنے والا موعود اہل فارس میں سے آئے گا۔یہ بھی درحقیقت فارس کے علاقہ یعنی جانب مشرق کی طرف اشارہ ہے۔۱۲ - عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَ سلَّمَ يَخْرُجُ الْمَهْدِى مِنْ قَرْيَةٍ يُقَالُ لَهَا كَرْعَةَ ( بحارالانوار جلد ۱۳ صفحه ۲۳) یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مہدی کرعہ نامی بستی سے ظاہر ہو گا۔غالباً کرہ نہیں، دراصل کدعہ ہے اور کدعہ سے مراد قادیان (مشرقی پنجاب) ہے جو درحقیقت اسلام پور قاضی تھا۔پھر کادی یا کا دیں کے نام سے معروف رہا۔اس طرح کدعہ در اصل قادیان کا ہی معترب ہے۔١٣ - ثُمَّ يَجِينُ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ مِنَ الْمَغْرِبِ وَلَفْظُ الطَّبَرَانِي مِنَ الْمَشْرِقِ۔(تفسیر در منثور جلد ۲ صفحه ۲۴۲) پھر عیسی ابن مریم مغرب سے ظہور فرمائیں گے۔اور طبرانی میں مشرق سے“ کے الفاظ ہیں۔۱۴۔جمال پور کے مشہور صوفی بزرگ مجذوب حضرت گلاب شاہ نے ۲۷۸ ہجری میں خبر دی کہ عیسی جو آنے والا تھاوہ پیدا ہو گیا ہے اور قادیان میں ہے۔“ ( نشانِ آسمانی صفحہ ۲۱) ۴۵۱